ملٹھی کے ایسے فوائدجو آپ ابھی تک نہیں جانتے

admin

ملٹھی کے فوائد

ملٹھی صرف گلا صاف کرنے کے لئے نہیں بلکہ یہ جڑی بوٹی صدیوں سے کئی جسمانی بیماریوں کے لئے بھی بطور دوا استعمال کی جاتی ہے۔ملٹھی جس کا سائنسی نام glycyrrhiza ہے یہ یونانی اصطلاح (glykos)سے نکلا ہے جس کے معنی میٹھا اور(rhiza) کے معنی جڑ کے ہیں اس لئے اس پودے کانام ملٹھی جڑ ہے۔اسے انگریزی میں (licoricea) بھی کہا جاتا ہے۔اس کا پودا تقریباً ایک میٹر تک اونچا ہوتا ہے یہ ایشیا اور جنوبی یورپ کے خشک، گرم اور دھوپ والے موسموں میں پایا جاتا ہے اس کا ذائقہ شروع میں میٹھا لگتا ہے لیکن کچھ دیر بعد کڑواہٹ سی محسوس ہونے لگتی ہے بلکل سکرین کی طرح۔اس پودے کی جڑ یعنی ملٹھی میں کئی صحت بخش خواص موجود ہوتے ہیں۔یہ چینی سے پچاس گنا زیادہ مٹھاس اور ایک منفرد خوشبو رکھتی ہے اسی لئے اسے کئی طرح کے کھانوں کی زینت بناتے ہیں۔ ملٹھی گلے کے تمام مسائل کا سب سے بہترین حل ہے۔

موسمبی کولیسٹرول اور گلوکوز کی مقدار کو مناسب رکھتا ہے اور نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے

گلے اور سانس کی تکالیف سے نجات دلائے

گلے کی سوزش دور کرنے کے لئے ملٹھی کے ٹکڑے کو چبائیں۔ تاکہ اس کی جڑوں کا رس حلق تک پہنچ کر گلے کی جلن اور کھردری آواز میں آرام پہنچائیں۔ یہ ایک آزمودہ اور پرانا علاج ہے یہ گلے کی تکلیف کودور کرنے کا ایک بہت ہی میٹھا طریقہ بھی ہے، اس سے کھانسی اور گلے کے درد میں صرف افاقہ ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ دائمی دمہ اور سینے کے انفیکشن میں بھی فائدہ مند ہے۔ اگر آپ اسے چبانا نہیں چاہتے تو اس کی چائے بنا کر اس میں ادرک کا رس شامل کریں اور گلے اور سینے کی تمام تکالیف سے نجات حاصل کریں۔ چائے بنانے کے لئے اس کے چند ٹکڑے پانی میں ابال کر چھان لیں،اسے دن میں ایک یا دو بار استعمال کریں۔
بچوں میں کھانسی اور نزلہ کے لئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ملٹھی کا پاؤڈر اور ایک چمچ شہد مکس کر کے دن میں ایک سے دو بار دیں۔

کیا ذیابیطس کے مریض چینی کی جگہ گڑ استعمال کر سکتے ہیں ؟

جلد کو چمکدار بنائیں

اس میں موجود خواص جلد کو چمکدار، صحت مند اور نرم وملائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آپ اپنی جلد کے حساب سے دودھ یا عرق گلاب میں ملٹھی کا پاؤڈر شامل کر کے چہرے پر لگائیں، یہ جلد سے جھریوں اور داغ، دھبوں کا خاتمہ کر کے جلد کو ایک ٹون میں لے آئے گا۔

Leave a Comment