Ya Mutakabbir Benefits | Farmabardar Aulad Ke Liye Wazifa

admin

Ya Mutakabbir Benefits

اَلْمُتَکَبِّرُ اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک صفاتی اسم ہے ۔ اس نام مبارک کا مطلب ہے سب سے اعلیٰ و ارفع اور بڑائی والا ۔ یعنی کے اللہ رب العالمین سب سے بڑھ کر اعلیٰ ہے اور وہی سب سے زیادہ برائی والا ہے ۔ اس کی شان سب سے بلند و بالا ہے
اور اللہ تعالیٰ ہی سب سے زیادہ عظمت والا ہے ۔

یا متکبر کا وظیفہ اولاد کے حصول کے لیے انتہائی بہترین، مجرب اور مقبول ہے ۔ یَا مُتَکَبِّرُ کا وظیفہ کرنے کی بے شمار برکتیں، فوائد اور ثمرات ہیں ۔

Read More: Dua Ki Qabooliyat – Kis Ki Dua Qabool Hoti Hai

اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس اسم مبارک کے وظیفہ کی کثرت کرنے والے کو اللہ رب العالمین پرہیز گار، صالح،نیک ، فرماں بردار اور متقی اولاد سے نوازتا ہے ۔ کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے اس وظیفے کو دلی توجہ کے ساتھ پڑھنے سے ہر مراد پوری ہوتی ہے ۔ ہر حاجت پوری ہو گی ، ہر دعا قبول ہو جاتی ہے ۔ نیز اس اسم مبارک کے پڑھنے والے کو اللہ تبارک و تعالیٰ تمام لوگوں کی نگاہوں میں باعزت، بزرگ اور باوقار بنا دیتا ہے۔ جو شخص اس اسم مبارک کو پڑھنے کا اپنا معمول بنا لے گا۔ کبھی بھی کوئی بھی دشمن اور کوئی بھی حاسد اس شخص کو نقصان پہنچانے کی قدرت نہیں رکھ پائے گا ۔ اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے پہلے اور وظیفہ کرنے کے بعد 11، 11 بار کوئی سا بھی درود شریف پڑھ کر اس کا ورد کریں ۔ کوشش کریں کہ درود ابراہیمی ہی پڑھ لیا جائے ۔ اس وظیفے کو روزانہ سو (100) مرتبہ پڑھیں ۔

Read More: Al Muhaimin Ka Wazifa Dil Paak Karne Ka Wazifa

آپ اس وظیفہ کو حسب ضرورت ، حسب منشاء، حسب توفیق 11 روز، 21 روز، 40 روز یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس وظیفے کو آپ عمر بھر کے لیے بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔ اس اسم مبارک کے وظیفہ کی برکت سے اللہ رب العالمین دنیا اور آخرت کی نعمتوں سے نواز دے گا ۔ اور اس کا پڑھنے والا دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو گا ۔

Leave a Comment