مہندی کو ہمارے بتائے گئے طریقوں سے استعمال کریں اور پائیں بالوں کے 3 بڑے مسائل سے نجات۔
مہندی پاکستان میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین چیز ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بچاتی ہے، لیکن اسے اکثر ہاتھ، پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے، آج کل ہر دوسرا شخص بالوں کے مسائل کا شکار ہے، کتنے ہی ٹوٹکے اور شیمپو استعمال کرلیں یہ مسائل حل ہوکر نہیں رہتے لیکن بالوں کے لیے یہ بہت بڑی نعمت ہے ۔
لوبیا کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کر کے موٹاپے سے نجات دلاتا ہے
لمبے اور گھنے بال
مہینے میں دو بار مہندی لگانے سے بال چمکدار،صحت مند اور گھنے ہوتے ہیں، یہ آپ کے بالوں کی ختم ہوجانے والی صحت کو بحال کرتی ہے اور ہونے والے نقصان سے بچاتی ہے۔ مہندی سے بالوں کا قدرتی تناسب متاثر نہیں ہوتا۔
Shehad Se Bleach Karne Ka Tarika
بالوں کو گرنے سے بچائے
سرسوں کا تیل اور مہندی ملانے سے بالوں کے گرنے کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے، ڈھائی ملی لیٹر سرسوں کے تیل کو ابال لیں، اس میںسرسوں کا تیل اور مہندی کے چند پتے ملائیں اور اس کو مزید ابالیں، اس تیل کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار سر پر ضرور کریں۔
کسی بھی مقصد یا حاجت کے لیے آپ سورة کوثر کو تین دن اس طرح پڑھیں
بالوں کو حسین اور چمکدار بنائے
مہندی آپ کے بالوں کے لیے بہت اچھا کنڈیشنر ہے، یہ بالوں پر ایسی حفاظتی تہہ بناتی ہے جو الودگی یا مٹی کے نقصانات سے بچاتی ہے، مہندی میں موجود اجزاء بالوں کو خشک ہونے، نقصان پہنچنے اور دیگر نقصانات سے بھی بچاتے ہیں، جبکہ اس سے بال چمکدار بھی ہو جاتے ہیں۔
پیاز کا تیل جو کہ بالوں کے تمام مسائل کا حل ہے آج گھر پر بنانا سیکھئے
بالوں کو رنگنے کے کام آئے
اگر آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر کلر کرنا چاہتے ہیں تو مہندی اس کا بہترین حل ہے، اس میں کسی بھی طرح کے امائنو ایسڈ نہیں ہوتے اور نہ ہی کیمیکل جو بالوں کی نمی کو ختم کرکے انہیں روکھا اور بے جان بنا دیتے ہیں۔ گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ، ایک چمچ پتی کے ساتھ مہندی کو شامل کرکے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر دو گھنٹے تک لگا ئیں، آپ کے بالوں کی سفیدی سیاہ چمکدار رنگت میں تبدیل ہو جائے گی۔
ڈسپرین کی گولی سر درد کے علاوہ کپڑے دھونے کے کام بھی آتی ہے
خشکی سے بچائے
مہندی خشکی کے لیے بھی موثر ہے، میتھی کے بیجوں کو ایک یا دو چمچ پانی میں رات بھر بھگو کر رکھ دیں اور صبح انہیں پیس لیں، سرسوں کا تیل اور مہندی کے پتے گرم کریں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد میتھی کا پیسٹ اس میں شامل کریں اور پھر بالوں میں ایک گھنٹے تک لگائیں اور اس کے بعد نہالیں، خشکی مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔