ابٹن بنانے کا طریقہ

admin

Updated on:

ابٹن بنانے کا طریقہ

خوبصورت نظر آنے کے لئے میک اپ کرنا اب لازمی ہوگیا ہے لیکن اگر جلد بے داغ اور آپ کا رنگ پہلے سے ہی نکھرا ہو گا تو آپ کو کسی میک اپ کی ضرورت ہی نہیں ہوگی۔ اس آرٹیکل میں ایک ایسا ابٹن بتایا جا رہا ہے جس کے استعمال کے بعد خواتین کو کسی مصنوعی سہارے کی ضرورت نہیں پڑے گی

آدھا کپ بیسن لے لیں۔ دو کھانے کے چمچ ہلدی، آدھا کپ ٹماٹر کا رس، دو لیموں کا رس نکال لیں اور دو کھانے کے چمچ ہلدی، ان تمام چیزوں کو شیشے یا پلاسٹک کے ڈبے میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں

صبح اٹھ کر بنائے ہوئے ابٹن سے ایک چمچ ابٹن نکال کر ہاتھوں اور چہرے پر لگائیں اور سوکھ جانے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ رات کو سونے سے پہلے بھی اسی طریقے سے ہاتھ اور چہرہ صاف کریں

ٹماٹر جلد میں کولاجن بڑھاتا ہے جس سے آپ کی جلد زیادہ عرصے تک جوان رہتی ہے اس کے علاوہ دھوپ کے اثرات کو ختم کرتا ہے، مردہ خلیات کو صاف کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔ لیموں بلیچنگ ایجنٹ کی طرح رنگت کو گورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

اس کے علاوہ اس میں اینٹی بیکٹیریل اجزاء موجود ہوتے ہیں جو چہرے کی فالتو چکنائی اور دانوں کو ختم کرتے ہیں۔ بیسن اور ہلدی بھی رنگ کو گورا بنانے میں کافی تیزی سے کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ابٹن میں صدیوں سے ان تمام چیزوں کا استعمال ہوتا آ رہا ہے۔

Leave a Comment