پالک سے بھولنے کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کریں

admin

Updated on:

پالک

پالک دیکھنے میں عام سی پتوں پر مشتمل سبزی ہے، تاہم اس کے اتنے فائدے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ بات حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو بھی چیزیں عطا فرمائی ہیں، اگر ان چیزوں کو مناسب مقدار میں استعمال کیاجائے تو وہ انسان کیلئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

پالک کو آپ کن چیزوں میں شامل کرکے اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں ؟ اور مختلف ذائقوں کے ساتھ اسے کھاسکتے ہیں۔

چند پتے دھو کر کھالیں

اگر پالک کے پتے چھوٹے ہیں، تو انہیں ایسے ہی دھو کر 2 سے 3 پتے کھا لیں۔ اس طرح کھانے سے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جو بھولنے کی بیماری کا آغاز ہوتا ہے، وہ نہیں ہوگا۔ ایک تحقیق کے مطابق پالک کو اپنی غذا میں شامل کرنے والے لوگ ذہنی بیماریوں کا شکار نہیں ہوتے اور ان کا دماغ ان کی عمر سے 11 سال زیادہ جوان رہتا ہے۔

جوس یا اسموتھی بنالیں

پالک میں مختلف وٹامنز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، اس لئے اپنی کسی بھی پسندیدہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل اسموتھی یا جوس میں اسے شامل کرکے استعمال کریں۔ تاکہ ہڈیاں مضبوط رہیں اور ساتھ ہی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہو۔

پیزا ٹاپنگ میں شامل کرلیں

اس کو پیزا ٹاپنگ میں پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ کے ساتھ شامل کرلیں، اس طرح کرنے سے جہاں پیزا کا ذائقہ بڑھے گا، وہیں پالک کھانے کے بے انتہا فوائد بھی آپ کو حاصل ہوں گے۔

چٹنی میں ڈالیں

مختلف ہری چٹنیوں یا خلیجی ممالک کے لوگوں کی پسندیدہ ڈِپ ”ہمس“ (Hummus) میں سفید چنوں کے ساتھ پالک کی تھوڑی مقدار شامل کر کے اسے بلینڈ کر لیں اور مختلف کھانوں کے ساتھ اسے استعمال کریں۔

برگر میں شامل کریں

جب بھی گھر میں برگر بنائیں، تو اس میں سلاد کے پتے کی جگہ پر پالک کے چھوٹے پتے شامل کریں۔ اگر چاہیں تو پالک اور سلاد پتہ دونوں ہی شامل کرکے کھائیں اور فوائد حاصل کریں۔

سلاد

مختلف انداز کے سلاد میں پالک کو شامل کریں، اس سے جہاں سلاد کو ہرا رنگ ملے گا وہیں اس کی غذائیت بھی بڑھ جائے گی۔

Leave a Comment