بروکلی کو سپر فوڈ کیوں کہتے ہیں ۔ بروکلی کے فوائد

admin

Updated on:

بروکلی کے فوائد

بروکلی کو سپر فوڈ کیوں کہتے ہے؟ وجہ جان کر آپ بھی یقیناً اسے کھانے پر مجبور ہو جائيں گے۔

بروکلی کا شمار گوبھی کے خاندان سے ہی ہوتا ہے اور اردو میں اس سبزی کو شاخ گوبھی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے- اس کو عام طور پر پکا کر اور ابال کر بھی کھایا جا سکتا ہے- اس کی افادیت کے سبب ماہرین کا یہاں تک کہنا ہے کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو بروکلی کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کیا کریں تو اس کے بعد آپ کو کسی اور سبزی کو کھانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی ۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے بروکلی کو سپر فوڈ کا نام دیا ہے-

دل کے امراض سے خفاظت

بروکلی میں ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو حیرت انگیز حد تک کم کرنے کا سبب بنتے ہیں- اس وجہ سے اس کا استعمال دل کی تمام بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں-

دماغی امراض سے بچاؤ میں فائدہ مند

بروکلی کے اندر سلفورا فین موجود ہوتا ہے جو کہ دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے اور اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ شیزوفینا اور ڈپریشن کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے-

قوت مدافعت بڑھاتی ہے

اگر ہر تین چار روز بعد سلاد کے ساتھ بروکلی کا استعمال کیا جائے تو اس کے استعمال کے سبب جسم میں موجود اندرونی سوزش کا خاتمہ ممکن ہے- اور ہمارے جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے جس سے جسمانی مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے –

آنتوں کے امراض کا خاتمہ

بروکلی کا استعمال آنتوں کے اندر صحت مند بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے جس سے جسم کے اندر کا نظام انہضام بہتر ہوتا ہے- اور چونکہ صحت مند معدہ پورے جسم کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال وزن میں کمی کرتا ہے-

ہڈیوں کی مظبوطی

بروکلی کے اندر فائبر، کیلشیم ، وٹامن کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے اندر ایسے غذائی اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ فوری طور پر جذب ہو کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے بالوں، ہڈیوں اور جلد کو طاقت ملتی ہے-

Leave a Comment