Nihar Munh Pani Peene Ke Fayde

admin

Updated on:

Nihar Munh Pani Peene Ke Fayde

سائنسی طور پر اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ خالی پیٹ پانی پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے- اس کو اپنی روزمرہ زندگی میں عادت بنا لینا کئی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے-

ان بیماریوں میں سر درد، گھٹیا، ڈائیریا، گردن توڑ بخار٬ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا٬ قے٬ پیشاب اور گردوں کے امراض٬ مرگی٬ دمہ٬ ذیابیطس٬ حیض کی خرابی کی شکایت٬ آنکھوں کے تمام امراض٬ موٹاپا اور دیگر خطرناک امراض بھی اس میں شامل ہیں-

مندرجہ ذیل اصولوں پر عمل کر کے ہم مثبت فوائد حاصل کر سکتے ہیں

صبح اٹھ کر نہار منہ دانت صاف کرنے سے پہلے دو گلاس پانی ضرور پیجیے

اس کے بعد اپنے دانت صاف کریں مگر کچھ کھانے کے لیے تقریباً 45 منٹ تک انتظار کیجیے

45 منٹ گزرنے کے بعد آپ آرام سے کھانا کھا سکتے ہیں

کھانا کھانے کے تقریباً 2 گھنٹے تک نہ کچھ کھائیں اور نہ ہی پئیں-

وہ افراد جو زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے یا کسی بیماری کی وجہ سے روزانہ چار گلاس پانی نہیں پیتے انہیں چاہیے کہ وہ آہستہ آہستہ پانی کی مقدار میں اضافہ کریں۔

ناشتے سے قبل پانی کا ایک گلاس پینے سے نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں بلکہ میٹابولزم بھی بہتر ہوجاتا ہے- رات کے وقت ہمارا جسم خلیوں کی مرمت کرنے کے ساتھ خود کو صاف بھی کرتا ہے اور جیسے ہی صبح خالی پیٹ پانی پیا جاتا ہے تو تمام کچرا پیشاب کے ذریعے باہر نکل جاتا ہے-

خالی پیٹ پانی پینا مختلف اشیاﺀ کے مضر اثرات کو بھی کم کرتا ہے جو کہ جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں- ان اشیاﺀ میں آلودگی، تمباکو نوشی اور جنک فوڈ وغیرہ شامل ہیں-

خالی پیٹ پانی پینا جلد کے لیے بھی بے انتہا مفید ثابت ہوتا ہے اس سے جلد میں نہ صرف لچک پیدا ہوتی ہے بلکہ وقت سے قبل پڑنے والی جھریوں سے بھی نجات ملتی ہے-

صبح سویرے 2 سے 3 گلاس پانی پینا وزن میں کمی لانے کا سبب بھی بنتا ہے- خالی پیٹ پانی پینے سے انسان کے جسم میں موجود اضافی چربی جل جاتی ہیں-

Leave a Comment