urdu maloomatوظائف

10 Muharram Ka Waqia Youm E Ashura Ki Fazilat

یوم عاشورہ بڑا ہی شان والا اور عظمت کا حامل دن ہے، تاریخ کے بہت سے عظیم واقعات اس سے جڑے ہوئے ہیں؛ چنانچہ موٴرخین نے لکھا ہے کہ:

(۱) یوم عاشورہ میں ہی زمین و آسمان، قلم اور حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیاگیا۔

(۲) اسی دن حضرت آدم علیٰ نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کی توبہ بھی قبول ہوئی۔

(۳) عاشورہ کے دن حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا۔

(۴) عاشورہ کے دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہِ جودی پر لنگر انداز ہوئی۔

(۵) اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ،،خلیل اللہ“ بنایا گیا اور ان پر آگ گلِ گلزار ہوئی تھی۔

(۶) اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش بھی ہوئی۔

(۷) اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو قید خانے سے رہائی ملی اور مصر کی حکومت ملی۔

(۸) اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی حضرت یعقوب علیہ السلام سے ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات بھی ہوئی۔

(۹) اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات حاصل ہوئی۔

(۱۰) اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام پر آسمانی کتاب توریت نازل ہوئی۔

(۱۱) اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت ملی۔

(۱۲) اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کو سخت بیماری سے شفا نصیب ہوئی تھی۔

(۱۳) اسی دن حضرت یونس علیہ السلام چالیس دن مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے بعد نکالے گئے۔

(۱۴) اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول ہوئی اور ان کے اوپر سے عذاب ہٹایا گیا۔

(۱۵) اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش بھی ہوئی۔

(۱۶) اور اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہودیوں کے شر سے نجات دلا کر آسمان پر زندہ اٹھایا گیا۔

(۱۷) اسی دن دنیا میں پہلی بار بارانِ رحمت نازل ہوئی۔

(۱۸) اسی دن قریش خانہٴ کعبہ پر نیا غلاف چڑھاتے تھے۔

(۱۹) اسی دن حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے حضرت خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح فرمایا۔

(۲۰) اسی دن کوفی فریب کاروں نے نواسہٴ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اور جگر گوشہٴ فاطمہ رضی اللہ عنہما کو میدانِ کربلا میں شہید کیا۔

(۲۱) اور اسی دن قیامت قائم بھی ہو گی۔ (نزہة المجالس ۱/۳۴۷، ۳۴۸، معارف القرآن پ ۱۱ آیت ۹۸۔ معارف الحدیث ۴/۱۶۸)

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button