دس محرم کو آیتہ الکرسی کا خاص وظیفہ جس سے آپ کا ہر مقصد پورا ہو گا

admin

10 muharram ul haram ayat ul kursi ka wazifa

آج کا عمل آیت الکرسی کا ہے یہ عمل آپ نے صرف دو دن کرنا ہے اس عمل کی برکت سے آپ کا مقصد انشاء اللہ بہت جلد پورا ہو جائے گا۔ قرآن مجید کی تمام آیتیں ہر مسلمان کو فائدہ پہنچاتی ہے قرآن پاک کو پڑھنے اور سننے کے بہت سے فوائد ہیں آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو قرآن سکھایا۔ آیت الکرسی بہت مبارک آیت ہے اور تمام آیتوں کی سردار ہے اس کی بہت ہی زیادہ فضیلت ہے۔

حدیث شریف میں بھی ہے کہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی کو پڑھے گا اس کو موت کے علاوہ جنت میں جانے سے کوئی چیز بھی نہیں روک سکتی۔

اس کے علاوہ جب گھر سے نکلتے وقت آیت الکرسی کو پڑھا جائے تو 70 ہزار فرشتے پڑھنے والے کی حفاظت کرتے ہیں اگر رات کو سوتے وقت پڑھے گے۔ تو فرشتے آپ کی پوری رات حفاظت کرتے ہیں۔ آج کا عمل آپ نے اس طرح کرنا ہے کہ عصر کی نماز کے بعد آیت الکرسی کو 170 بار پڑھنا ہے اول اور آخر میں دورد پاک بھی پڑھ لینا ہے یہ عمل آپ نے 2 دن تک کرنا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل سے آپ کا ہر چھوٹا بڑا مقصد جلدی پورا ہو جائے گا۔

Leave a Comment