بیسن کی روٹی بلڈ پریشر کے مریضوں سے لے کر ذیابیطس کے مریضوں تک کے لیے فائدہ مند ہے

admin

besan ki roti benefits

بیسن کی روٹی کھانے میں ذائقے دار اور مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی غذائیت اور فوائد سے بھرپور ہے۔
بیسن کی روٹی ڈائیٹ کرنے والوں سے لے کر ذیابیطس کے مریضوں تک سب کے لئے فائدہ مند ہے۔اس کو اگر روزانہ استعمال کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج ملتے ہیں، بیسن چنوں سے بنتا ہے اور چنے نیوٹریشنز سے بھر پور ہوتے ہیں۔ اس میں پوٹاشئیم، زنک، آئرن ،میگنیز، کیلشئیم ،وٹامن بی 6، اور فائبرز کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ بیسن غذائیت کا خزانہ ہے لیکن بیسن میں کیلوریز انتہائی کم ہوتی ہیں وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے بیسن کی روٹی بہت عمدہ ڈائیٹ ثابت ہوتی ہے۔ موٹاپے کا شکار لوگ گندم کی روٹی کی بجائے بیسن کی روٹی استعمال کریں تو ان کا وزن بہت جلد کم ہو گا، کیونکہ بیسن کی روٹی فائبر سے بھر پور ہوتی ہے اس لیے یہ کھانے کے بعد آپ کو بھوک محسوس نہیں ہوتی اور پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

چہرے کی خوبصورتی اور دل کی صحت کا ضامن


بیسن کی روٹی کھانے سے چہرہ نکھرنا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ بیسن میں بڑی مقدار میں فولاد یا آئرن موجود ہوتا ہے، اس کی روٹی کھانے سے جسم میں خون کی کمی ختم ہوتی ہے اور جسم میں تازہ خون پیدا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے رنگ و روپ نکھرتا ہے۔ بیسن کی روٹی کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول کنٹرول میں رہتا ہے تو اس سے دل بھی صحت مند رہے گا۔

پیاز کا تیل جو کہ بالوں کے تمام مسائل کا حل ہے آج گھر پر بنانا سیکھئے

ذیابیطس کے مریضوں کی ذائقے دار غذا

بیسن کی روٹی شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ بیسن کی روٹی خون میں گلوکوز کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتی، اس میں شامل وٹامنز اور منرلز سے شوگر کے مریضوں کو بھر پورغذائیت ملتی ہے جس سے کمزوری نہیں ہوتی۔ دوپہر کے وقت بیسن کی روٹی کا استعمال بہت مفید ہے۔

ڈسپرین کی گولی سر درد کے علاوہ کپڑے دھونے کے کام بھی آتی ہے

تھکاوٹ کا احساس ختم کرتی ہے اور توانائی بہم پہنچاتی ہے

بیسن کی روٹی کھانے سے جسم میں دیر تک طاقت رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوتا ہے۔اس لئے جن لوگوں کا انرجی لیول جلدی ختم ہو جاتا ہے ان کو بیسن کی روٹی استعمال کرنی چاہیے۔ بیسن کی روٹی معدے کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ کھانے کے لحاظ سے لائیٹ ہوتی ہے اس لیے اسے ہضم کرنے میں بہت زیادہ آسان رہتی ہے جن لوگوں کو ہاضمے کی خرابی ہوتی ہے وہ بیسن کی روٹی میں مصالحوں کے ساتھ ادرک اور اجوائن ضرور ڈالیں تو بیسن کی روٹی کا استعمال ان کے لیے بے انتہا مفید ہو جائے گا ،گیس اور تیزابیت میں بھی بیسن کی روٹی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔

Leave a Comment