آپکا چہرہ کیا کہتا ہے

admin

aapka chehra kia kehta hai

دنیا میں اربوں انسان ہیں لیکن ہر چہرہ دوسرے سے مخلتف ہے۔چہروں کے مختلف خدوخال بھی مختلف خصوصیات کی عکاسی کرتے ہیں۔ چہرہ پڑھنے کا فن زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ انگریزی زبان می اس فن کو “فیزیوگنامی”کہتے ہیں اس کا آغاز چین سے ہوا۔اب آیئے! چہرے اور اس کے مختلف خدوخال کی خصوصیت کاجائزہ لیتے ہیں۔

عام طور پر چہرے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔پہلا حصہ پیشانی،دوسرا حصہ آنکھ اور ناک کے درمیان،جبکہ تیسرا حصہ ناک کی نوک سے لے کر تھوڑی کے نچلےحصے تک۔ اگر درج بالاحصوں میں مطابقت ہوتوچہرہ کافی اچھا سمجھا جاتا ہے۔

پیشانی:پیشانی کی چوڑائی چار سے پانچ انچ تک ہے تو وہ شخص خوشحال اور کامیاب ہوگا۔بےڈھنگ،تنگ پیشانی والاشخص مشکل قسم کاہوگا اور بچپن ہی میں والدین کی محرومیت سے دو چار ہو سکتا ہے۔ اگر کسی کی پیشانی تکونی زاوئیے ظاہر کرتی ہے تو وہ شخص ناخوش ور گھریلو مسائل سے دو چار ہو سکتا ہے۔ پیشانی پر بالوں کی لائن اگر انگریزی حرف ایم کی شکل ظاہر کرے تو ایسے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں۔اس طرح کے لوگ سائنسدان،ادیب ہوتے ہیں۔پیشانی بہت بڑی اور نشیب و فراز والی ہو تو وہ شخص ذہنی مریض ہوسکتا ہے۔جس شخص کی پیشانی پر گوشت ہو تو وہ شخص بڑا خودپسند،بلند حوصلہ اور مغرور ہوگا۔

مزید پڑھیں:جلد اور اچھے رشتے کے لیئے شاندار عمل

گردن:موٹی اور پرُ گوشت گردن والے لوگ امیر اور انصاف پسند ہوتے ہیں۔ ٹیڑھی گردن مفلسی کی علامت ہے۔ پتلی اور نازک گردن عقل مندی اور صلح پسندی کی علامت ہے،اونچی گردن والےاکثر بدمعاش ہوتے ہیں۔چھوٹی گردن چالاکی کی علامت ہے۔ چوڑی گردن بے وقوفی کی علامت ہے۔ لمبی گردن والے مرد بے وقوف جبکہ عورتیں چالاک،معاملہ فہم اور عزت نفس کا خیال رکھتی ہیں۔اگر گردن پر ایک ریکھا یعنی سیدھی لائن ہوتوعمردرازہوگی،اگر یہ لکیریں دو ہوں تو ایسا شخص نیک طبیعت،صاحب ہنر اور دولت مند ہوگا۔

رخسار:جس شخص کے رخساروں میں بوقت مسکراتےہوئے گڑھے پڑتے ہوں وہ شخص بڑا دولت مند ہوگا۔اونچے رخسار خود غرضی کی علامت ہے۔ اگر گالوں میں انگلی لگانے سے گڑھا پڑ جائے تو یہ کم طاقت اور کمزورہونے کی علامت ہے۔

ناک: جس شخص کی ناک لمبی اور اس کے نیچے کا حصہ گول ہو تو وہکاروباری شخصیت کا حامل ہوسکتا ہے، جبکہ لمبی ناک اگر نیچے کی طرف جھکی ہو تو ایسا شخص دنیاوی ترقی کی بلندیوں کوچھوسکتا ہے۔چھوٹی ناک والے اشخاص جلد باز اور خیالی پلاؤپکانے میں ماہر ہوتے ہیں۔چوڑی ناک والا شخص،حساس،سرگرم اور پر امید ہوتا ہے۔پتلی ناک کا حامل شخص نازک طبع،سلجھی ہوئی شخصیت کے ساتھ ساتھ خود غرضی کی طرف بھی مائل ہوسکتا ہے۔درمیانی ناک ہو تو ایسے لوگ رحمدل،نرم مزاج اور سخی ہوتے ہیں۔اگر ناک کی نوک نکلی ہوئی ہوتو ایسی عورتیں نہایت فسادی ہوتی ہیں۔

Leave a Comment