ادرک کھانے کےشوقین افراداللہ تعالیٰ کے نبی حضورکریم ﷺکا فرمان سُن لیں!

admin

adrak khane ke fayde in urdu

دوستو! ادرک ایک ایسی سبزی ہے جس کو مختلف طرح کی سبزیوں ، دالوں، اور پکوانوں میں اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تا کہ کھانوں میں لذت آئے. خاص طور پر ایسی سبزیوں میں اسکا ڈالنا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے جو بادی ہوں ۔ جیسا کہ آلو گوبھی کی سبزی وغیرہ۔ یہ کھانوں میں لذت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مخٰتلف طرح کی بیماریوں میں بھی کافی مفید ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے مزید اور فوائد بھی ہیں۔ پیارے دوستو ادرک کو انگریزی زبان میں (Ginger)اور عربی میں( زنجبین) کہا جاتا ہےاور اسی طرح خشک ادرک کو سونٹھ کا نام سے جانا جاتا ہے۔

دوستو ادرک ایک ایسی مبارک سبزی ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے۔ قرآن ِ پاک میں اس سبزی کو زنجبین کہہ کر پکارا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جنت میں موجود نعمتوں کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فر ما یا ہےکہ وہاں انہیں ایک ایسا مشروب پلا یا جائے گا جس میں ادرک بھی شامل ہو گا ۔ دوستو ادرک کو زیادہ تر تازہ ہی استعمال کیا جاتاہے ۔ اس کو اگر خشک کیا جائے تو یہ سونٹھ بن جاتی ہے اور اسی نام سے مارکیٹ میں دستیاب بھی ہو تی ہے۔ اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے اور تاسیر کے لحاظ سے یہ سبزی گرم اور خشک ہوتی ہے ۔ ہزاروں برس سے ادرک کے ذریعے مختلف طرح کی بیماریوں کا علاج کرتے آ رہے ہیں۔ یو نانی اعتباء نے اپنی کتاب میں کئی مقامات پر اس کا ذکر کیا ہے۔مثلاً حکیم جالی نوش نے فالج میں مفید بتا یا ہے ۔

بعض حکماء کا خیال ہے کہ چین کی ایک مشہور جڑی بو ٹی جمسم حقیقت میں ادرک کی ہی ایک قسم ہے۔ دوستو ادرک کو نہ صرف ذائقے کے لیے، بلکہ دواء کے طور پر بھی کام لایا جاتا ہے ۔اور اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ اگر آپ ادرک کا استعمال نہیں کر تے تو آج اس کے فوائد کو جاننے کے بعد آپ اس کا استعمال لازمی کریں گے ۔ دوستو آج کل کے دور میں ہمارا یہ مسئلہ ہے کہ ہم مختلف ادویات پر ہزاروں لاکھوں روپے تو خرچ کردیتے ہیں لیکن قدرت کی ان اشیاء کا استعمال نہیں کرتے جو کہ غذا بھی ہیں اور صحت کی ضمانت بھی۔ آپ نے آ ج تک یہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ ایک ہی دواء کئی بیماریوں کے لیے مفید ہو۔ جیسا کہ درد کی دواء ہمیشہ درد ہی کے لیے کام کرے گی۔دل کی دوا ء دل کے لیے ہی کام کرے گی۔اور پیٹ کی دواء پیٹ کے لیے ۔

لیکن اللہ نے قدرتی اشیاء میں قید نہیں رکھی کہ فلاں چیز فلاں فائدہ دے گی۔ اس کے علاوہ اس کا فائدہ نہیں ہے۔اور ادرک بھی انہی قدرتی غذاؤں میں سے ہے کہ جس کے ما ہر ین نے اپنے تجر بات سے بے شمار فوائد بیان کیے ہیں ۔ آ ئیے اب آپ کو اس کے کھانے کے چند فوائد بتلاتے ہیں۔ دوستو آپ یہ جان حیران ہو ں گے کہ دیسی ادویات کی تیاری میں ادرک کو بہت اہمیت دی جاتی ہے ۔ اس کی وجہ ما ہر ین یہ بتاتے ہیں کہ اس سے نظام ِ انہضام تنفس کو مضبوط بنانے میں بہت مدد ملتی ہے.

Leave a Comment