بواسیر کے خوفناک مرض میں جامن جیسے سستے پھل سے علاج کیسے ممکن ہے؟

admin

jaman k faiday in urdu

دوستو ! بواسیر ایک بہت ہی تکلیف دہ مرض ہے۔ اس مرض میں مبتلا لوگ بہت اذیت میں زندگی گزارتے ہیں. اس مرض کا علاج کئی کئی سال تک جاری رہتا ہے لیکن اس مرض کیوجہ آپ کی ناقص خوراک اور بےترتیب طرزِ زندگی کہلائی جا سکتی ہے ، اگر اس کی وجوہات کی ات کی جائے تو اس کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ تیز نمک مرچ اور مرغن اور بازاری غذاؤں کا استعمال ہے۔ اس مرض میں مریض کو آنتوں کے افعال میں پریشانی اور رفع حاجت میں خون آنے کی تکلیف ہوتی ہے۔

بواسیر کی اس بیماری میں مبتلاء مریضوں کو مقعد یعنی پاخانے کے مقام پر خون اور سوجن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اس طرح کی بیماری میں خوراک کا خاص طور پرخیال رکھنا پڑتا ہے۔ اگر اس بیماری کا فوری علاج نہ کروایا جائے تو یہ بیماری سنگین سے سنگین ہوتی چلی جاتی ہے۔ بواسیر عموماً دو طرح کی ہوتی ہے ، ایک خونی اور دوسری بادی بواسیر۔ خونی بواسیر کے مسئلے میں پاخانے کے ساتھ خون آنا شروع ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ ناقابل برداشت درد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ بادی بواسیر کی پرابلم میں مریض کو مقعد کی جگہ پر سوجن، آنتوں کی حرکت کی وجہ سے درد اور مسوں کی سوجن وغیرہ ہوتی ہے ۔ بواسیر کی بیماری میں سرجری سے لے کر دوائی لینے تک کئی طرح کے علاج ہوتے ہیں ۔ لیکن آج ہم آپ کو اس مسئلے کے لیے جامن کا استعمال بتائیں گے، لیکن کس طرح؟ وہ ہم یہاں جانیں گے۔

موسم گرما میں پایا جانے والا یہ پھل یعنی جامن جسم کے لیے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔ جامن میں بے شمار فائدے پائے جاتے ہیں۔ اس سستے اور آسانی سے ملنے والے پھل میں کیلوریز بہت کم مقدار میں ہوتی ہیں اور یہ پھل کیلشیم،فاسفورس، میگنیشیم، پوٹاشیم،آئرن، سوڈیم، کاربوہائیڈریٹ، چکنائی، پروٹین اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے مفید ہے۔ اس پھل کے استعمال سے جسم کی قوت مدافعت میں بھی بہت اضافہ ہوتا ہے۔ اور اس کے استعمال سے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کنٹرول کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ جامن کو خونی اور بادی دونوں طرح کی بواسیر کے مسئلہ میں بھی بہت فائدہ سمجھا جاتا ہے۔ بواسیرہونے کی صورت میں آپ ان طریقوں سے جامن کھا سکتے ہیں۔

1۔ بواسیرکی بیماری میں جامن کے پھل کو پیس لیں اور اس کا رس نکال لیں۔ اب اس میں حسب ضرورت چینی ڈال دیں۔اب دن میں دو سے تین بار اس کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے بواسیر کا مسئلہ خون بہنے سے دور ہو جاتا ہے۔

2۔ جامن کے پتوں کا استعمال بھی بواسیر کے مسئلے میں بہت زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ 10 گرام جامن کے پتے لے کر ان کو گائے کے دودھ میں ملا کر کھایا جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ 10
گرام جامن کے پتوں کو تقریباً 250 ملی گرام گائے کے دودھ میں اچھی طرح سے گھول لیں، اس کے بعد اسے 7 دن تک مسلسل اسی طرح دن میں تین بار لیں۔

3۔ خونی بواسیر میں خون آنے سے نجات کیلئے آپ جامن کی گٹھلی کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح جامن کی گٹھلی کا استعمال بھی بواسیر کے مسئلے میں کافی حد تک فائدہ مند ہے۔ جامن کی گٹھلی کے اندرونی حصے کو خشک کرلیں اور پھر کا پاؤڈر بنائیں اور اس پاؤڈر کو روزانہ ایک چمچ نیم گرم پانی یا چھاچھ کے ساتھ استعمال کریں۔

بواسیر سے بچاؤ کے لیے آپ درج ذیل ان طریقوں پر عمل کر سکتے ہیں۔
1۔پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔زیادہ پانی پینے سے قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔ رفع حاجت میں دشواری کیوجہ سے بواسیر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
2۔ اپنی روزمرہ کی غذا میں زیادہ سے زیادہ فائبر والی غذائیں استعمال کریں۔ جیسے اناج، ریشے دار پھل اور سبزیاں۔
3۔ کنکریٹ اور ٹائل جیسی سخت جگہوں پر زیادہ دیر تک نہ بیٹھیں، یہ آپ کے متاثرہ حصے پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔
4۔ غیر ضروری طور پربیت الخلا میں نہ بیٹھیں رہیں۔
5۔ اپنے اعصاب پر دباؤ ڈالنے نہ دیں۔
6۔ موٹاپے کو کنٹرول کریں۔
ان طریقوں کو اپنا کر آپ بواسیر کے مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ تلی ہوئی اور مصالحہ دار کھانا زیادہ کھانے سے بھی بواسیر کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر بواسیر کا مسئلہ سنگین ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

Leave a Comment