ادرک ایک عام استعمال ہونے والی ایسی جڑی بوٹی ہے جو بدہضمی سے لے کر ہمارے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور بہتر بنانے تک متعدد فوائد کی حامل ہے۔ ادرک کے فوائد اور خصوصیت کے حوالے سے بس اتنا کہنا ہی کافی ہوجاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے حوالے سے ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ ”وہاں انہیں ایک ایسا مشروب پلایا جائے گا جس میں ادرک بھی شامل ہو گا“۔
قدیم چینی طریقہ علاج میں ادرک کو پٹھوں اور جوڑوں کی تکالیف کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا. جبکہ ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے بھی ادرک کے طبی فوائد پر تحقیق کر کے یہ بتایا ہے کہ اس ادرک جوڑوں اور پٹھوں کی تکالیف سے نجات کا موثر ذریعہ ہے۔ چین کی مشہور بوٹی جن سنگ جو متعدد امراض میں بطور دوا استعمال کی جاتی ہے دراصل ادرک ہی کی ایک قسم ہے۔