urdu maloomatدلچسپ

سب دکانداروں کا ایک ہی جواب تھا ۔اب تمہیں یہاں سے کچھ مفت نہیں ملے گا کیونکہ جو تمہارے پیسے دیتا تھا کل وہ دنیا سے چلا گیا

کسی بستی میں ایک امیر آدمی نے نیا مکان بنایااور وہاں آکر رہنے لگا یہ امیر آدمی کبھی کسی کی مدد نہیں کرتا تھا…اسی محلے میں کچھ دکاندار ایسے تھے جو خود امیر نہیں تھے لیکن لوگوں کی مدد ضرور کیا کرتے تھے۔ایک قصائی تھا جو اکثر غریبوں کو بہت عمدہ اور مفت گوشت دے دیا کرتا تھا۔.ایک راشن والا تھا جوکہ ہر مہینے کچھ گھرانوں کو ان کے گھر تک مفت راشن پہنچا دیتا تھا.

ایک دودھ والا تھا جو بچوں والے گھروں میں مفت دودھ پہنچاتا تھا۔لوگ مالدار شخص کو خوب برا بھلا کہتے کہ دیکھو اتنا مال ہونے کے باوجود کسی کی مدد نہیں کرتا ہے اور یہ دکاندار بیں چاہے وہ خود سارا دن محنت کرتے ہیں لیکن وہ غریبوں کا بھی خیال رکھتے ہیں.کچھ عرصہ اسی طرح گذرااور سب نے مالدار آدمی سے ناطہ توڑ لیا اور جب اس مالدار آدمی کا انتقال ہوا تو محلہ سے کوئی بھی اس کے جنازے میں شریک نہ ہوا.

مالدار کی موت کے اگلے دن ایک ًغریب نے گوشت والے سے مفت گوشت مانگا تو اس نے دینے سے صاف انکار کردیا….راشن والے نے لوگوں کو مفت راشن دینے سے صاف انکار کردیا..جانتے ہیں کیوں؟؟؟؟؟؟ان سب دکانداروں کا ایک ہی جواب تھا.. اب تمہیں یہاں سے کچھ بھی مفت نہیں ملے گا کیونکہ وہ جو تمہارے پیسے ادا کیا کرتا تھا کل دنیا سے چلا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button