صرف چند چیزیں استعمال کر کے بالوں کو بنائیں خوبصورت اور چمکدار

admin

balo ko khubsurat kaise banaye

بالوں کی خوبصورتی کا دارومدار ہمارے ماحول اور صحت پر ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھرپور خوراک نہیں لیتا تو اس کا نتیجہ کمزور ،خراب اور الجھے ہوئے بالوں کی صورت نکلے گا اسی طرح اگر کوئی بہت زیادہ دھوپ میں رہتا ہے یا کھارا پانی استعمال کرتا ہے تو بھی بال روکھے،خراب اور بے جان رہیں گے۔

ہم آپ کو کچھ آسان ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن کو آزما کر آپ بھی لمبے اور خوبصورت بال حاصل کر سکتے ہیں۔

ایلوویرا اور ناریل کا تیل:
جب بال پتلے ہوتے ہیں تو وہ الجھتے بھی زیادہ ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک ایلوویرا کا پتا لیں اور اس کا گودا نکال کر آدھی پیالی ناریل کے تیل میں ملا کر بالوں کا مساج کریں۔ کم سے کم ساری رات یا گھنٹہ بھر لگا رہنے دیں اور پھر کسی مائلڈ یا بے بی شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔

پیاز کا رس:
بالوں کو اگانے کے لئے دو پیاز کا رس نکال لیں اور چھان کر وٹامن ای کے کیپسول شامل کرلیں۔ اگر کیپسول نا ملے تو وٹامن ای کا تیل چند قطرے ملا لیں اور اس مکسچر کو اچھی مکس کر کے سر پر لگا لیں۔ یہ طریقہ وہ مرد بھی استعمال کرسکتے ہیں جن کے بال سر کے بیچ میں سے غائب ہو گے ہوں۔

دہی اور لیموں :
ایک پیالی دہی، ایک لیموں کا رس اور آدھا پیالی ناریل کا تیل ملا کر بالوں کی جڑ سے سروں تک اچھی طرح لگائیں۔ آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر بالوں کو دھو لیں۔ آپ کے بال خوبصورت اور گھنے ہو جائیں گے

Leave a Comment