Wazifa For Hajatاسلامگھریلو ،سائلوظائف

مسائل کے حل کے لیے المتکبر کا انتہائی اہم اور خصوصی وظیفہ

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک صفاتی نام اَلْمُتَکَبِّرُ ہے ۔ اس نام کا مطلب ہے بڑائی والا اور سب سے اعلیٰ و ارفع ۔ اس کا مطلب ہے کے اللہ رب العزت سب سے بڑھ کر بڑائی والا ہے اور وہی سب سے زیادہ اعلی ہے ۔ اور اللہ کی شان سب سے بلند و بالا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ ہی سب سے زیادہ عظمت والا ہے ۔ یا متکبر کا وظیفہ اولاد کے حصول کے لیے انتہائی مقبول، بہترین، اور مجرب ہے ۔ یَا مُتَکَبِّرُ کا وظیفہ کرنے کے بہت سارے فوائد ، برکتیں اور ثمرات ہیں ۔

اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس مبارک نام کے وظیفہ کی کثرت کرنے والے کو اللہ رب العالمین پرہیز گار، نیک ، فرماں بردار،۔متقی اور صالح اولاد سے نوازتا ہے ۔ کسی بھی کام کے لیے شروع کرنے سے پہلے اس وظیفے کو دل کی توجہ کے ساتھ پڑھنے سے ہر مراد مل جاتی ہے ۔ ہر حاجت پوری ہوتی ہے ، ہر دعا قبول ہوتی ہے ۔ نیز اس اسم مبارک کے پڑھنے والے کو اللہ تبارک و تعالیٰ تمام لوگوں کی نگاہوں میں ،باعزت ،بزرگ ، اور باوقار بنا دیتا ہے۔ جو شخص اس اسم مبارک کو پڑھنے کا اپنا معمول بنا لے گا۔اس شحص کو کوئی بھی دشمن اور کسی قسم کا بھی حاسد نقصان پہنچانے کی قدرت نہیں رکھ پائے گا ۔ اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے پہلے اور وظیفہ کر نے کے بعد 11، 11 مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھ کر اس کا ورد کریں ۔اور آپ کوشش کریں کہ درود ابراہیمی ہی پڑھا جائے ۔ اس وظیفے کو روزانہ سو (100) مرتبہ پڑھنا چاہئے ۔

آپ اس وظیفہ کو حسب منشاء ، حسب ضرورت، اور حسب توفیق 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس وظیفے کو عمر بھر کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔ اس نام مبارک کے وظیفہ کی برکت سے اللہ رب العالمین دنیا و آخرت کی تمام نعمتوں سے نوازے گا ۔ اور اس وظیفے کو پڑھنے والا دنیا و آخرت دونوں میں سرخرو ہو گا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button