گوشت میں یہ چیز ملائیں تاکہ جلدی گل جائے۔ ایسے ٹوٹکے جس سے گھنٹوں میں گلنے والا گوشت اب کچھ منٹوں میں گلے

admin

gosht ko jaldi galane ka tarika

ہر گھر میں بڑی عید پر ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے کہ قربانی کے گوشت کو کیسے گلایا جائے۔اکثر خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ گھنٹوں گوشت کو پکانے کے باوجود بھی گوشت گلتا نہیں ہے۔ لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو گوشت گلانے کے بہت آسان اور مختلف طریقے بتانے جارہے ہیں جس کو اپنا کر آپ کی یہ مشکل بڑی آسانی سے حل ہوجائے گی۔

گوشت کو جلدی گلانے کا طریقہ

1:جب آپ گوشت کو ابالنے لگیں تو اس میں ابالتے وقت تھوڑا سا پپیتا کا باؤڈر ڈال لیں گے تو گوشت بہت آسانی سے گل جائے گا۔

2: گوشت کو ابالتے وقت اگر اس میں لہسن کی ایک ڈنڈی ڈاال لی جائے تب بھی گوشت بہت جلد گل جاتا ہے۔

3: لیموں اور ٹماٹر کی چٹنی کو تھوڑا سا گوشت پر لگا لیں اور اس کو تھوڑی دیر رکھ دیں اس سے گوشت رنم ہو جائے گا اور اس سے بھی گوشت جلدی گل جائے گا۔

3:تھوڑا سا ادرک کا رس نکال کر اس کو گوشت پر لگا دیں اور پھر اسے آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں اس بھی گوشت بہت جلد گل جائے گا۔

4:خربوزے کے بیج لے کر انہیں دھوپ میں سکھا لیں پھ ان بیج کو پیس لیں اس کے بعد جب بھی گوشت ابالیں تو اس دو سے تین چٹکی اس پاؤڈر کو ڈال دیں تب بھی گوشت جلدی گل جائے گا۔

گوشت جلدی نہ گلنے کی وجہ کیا ہے؟

جب ہم فریج سے گوشت نکالنے کے بعد فورا ہی چلہے پر عکھ دیتے ہیں تو گوشت جدلی نہیں گلتا، اس کے گوشت جلدی نہ گلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ زیادہ جانور کی عمر زیادہ ہوتی اس لیے ایسے جانور کا گوشت بھی جلدی نہیں گلتا،اگر جانور کی عمر کم ہوگی تو اس کا گوشت جلدی گل جائے گا جبکہ بڑی یا زیادہ عمر کے جانور کا گوشت جلدی نہیں گلے گا

Leave a Comment