جو کوئی اللہ تبارک وتعالیٰ کے یہ دو اسم ملا کر پڑھے گا تو اس کو بہت سے فیوض و برکات حاصل ہوں گے

admin

al qabizo ka wazifa aur fazilat

اَلْقَابِضُ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ایک اسم مبارک ہے ۔اس اسم مبارک کا مطلب ہے روزی تنگ کرنے والا۔
اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ رزق میں برکت عطا فرماتا ہے اور روزی کو کشادہ کر دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ عذاب قبر اور فاقہ و افلاس سے بھی نجات دلاتا ہے ۔ : یَا قَابِضُ کا وظیفہ کرنے کے بے

شمار فوائد و تاثیرات ہیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں ۔
اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے اللہ رب العزت بھوک اور عذاب قبر سے امن عطا فرماتا ہے ۔ اس اسم مبارک کا ورد کرنے سے جابروں اور ظالموں کے شر سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ اولیاء کرام فرماتے ہیں جو کہ کوئی اللہ تبارک و تعالیٰ کے ان دو اسم کو ساتھ ملا کر اس طرح پڑھے گا ” یَا قَابِضُ یَا بَاسِطُ ” تو اس پڑھنے والے کو بہت سے فیوض و برکات حاصل ہوں گی۔

اس اسم مبارک کا وظیفہ کرتے وقت اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود ابراہیمی پڑھ لیجیے اور پھر اس اسم مبارک کا ورد ایک سو (100) مرتبہ روزانہ کیجیے ۔ اس مبارک وظیفہ کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت جتنے دن چاہیں جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر ممکن ہو تو اس وظیفے کو عمر بھر بھی جاری و ساری رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment