کچھ گھریلو نسخے جن کو استعمال کر کے آپ چیونٹیوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔

admin

chiuntyon se chutkara pane ka tarika

کیا آپ جانتے ہیں کہ چند گھریلو نسخے ایسے بھی ہیں جن کی مدد سے آپ چیونٹیوں سے نجات پاسکتے ہیں؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی کون سی چیزیں ہیں جن کو استعمال کر کے آپ چیونٹیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

1) چاک :
چاک میں کیلشیئم کاربونیٹ موجود ہوتا ہے جو کہ چیونٹیوں کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ چاک کے سفوف کو گھر کے ایسے حصوں پر چھڑکیں جہاں سے چیونٹیاں داخل ہوتی ہوں یا گھر کے داخلی راستوں پر چاک سے لائن بنادیں۔ یہ بہت موثر طریقہ ہے۔

لیموں بھی بہترین:
اب آپ کو مہنگے اسپرے کی ضرورت نہیں جو چیونٹیوں کو کچن سے دور رکھ سکے۔ سب سے پہلے تو لیموں کا عرق کچھ مقدار میں فرش پر ، دہلیز کے مقام پر اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں، اس کے بعد ایسی کسی دراڑ یا سوراخ میں اس عرق کو ڈالیں جہاں سے چیونٹیاں آتی ہوں۔ آخر میں لیموں کے چھلکے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے بیرونی دروازے کے اردگرد رکھ دیں، چیونٹیاں گھر سے دور ہوجائیں گی۔

مالٹے:
اپنے صحن ،باغ اور گھر کے مختلف حصوں سے چیونٹیوں کو دور بھگانے کے لیے مالٹے کے چھلکوں کو بلینڈر میں پیس لیں اور پھر ایک کپ گرم پانی میں ملا کر اس سلوشن کو متاثرہ جگہوں پر چھڑکیں اور چیونٹیوں سے نجات حاصل کریں۔

دارچینی:
لونگ اور دارچینی کو گھر کے داخلی دروازے اور ایسے حصوں میں رکھ دیں جہاں سے چیونٹیاں اندر آ تی ہوں۔ مانا جاتا ہے کہ دارچینی چیونٹیوں کو دور رکھنے میں مدد دینے والا مصالحہ ہے اور چیونٹیاں اس کی مہک کو برداشت نہیں کر سکتی۔

آٹا:
اپنے کچن کی الماریوں اور گھر میں جہاں بھی چیونٹیاں نظر آتی ہوں وہاں آٹے کی کچھ مقدار کو ایک لائن کی شکل میں چھڑک دیں۔ چیونٹیاں اس لائن کو عبور نہیں کرسکیں گی۔

پودینہ:
پودینہ بھی کیڑوں کو دور بھگانے میں بے حد موثر ہے، چیونٹیاں پودینے کی خوشبو کو پسند نہیں کرتیں اور ایسی جگہوں پر جانے سے دور رہتی ہیں جہاں سے یہ خوشبو آرہی ہو۔ پودینے کے تیل کے 10 قطرے ایک کپ پانی میں ملاکر داخلی راستوں پر چھڑک دیں۔ یہ عمل ایک دن میں 2 بار کریں، پانی کی جگہ خشک پودینہ بھی چھڑکا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment