اللہ کے ایسے2 اسم مبارک جورات کو پڑھو تو صبح تک ہر مشکل ختم ہر حاجت پوری ہو گی

admin

allah ke 2 naam ka wazifa

انسان کی زندگی میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ، اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لانا مومن کیلئے بہت ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں دنیا میں انسان کی آزمائش کیلئے اس کو کئی امتحانات سے گزارا وہیں ان امتحانات میں کامیاب ہونے کا طریقہ بھی بتلایا ۔زندگی میں بیماری ہو یا کوئی بھی پریشانی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی رہنمائی فرمائی۔ حدیث مبارکہ میں آتا ہےکہ اللہ تعالی نے اس دنیا میں کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کا علاج اس کے ساتھ پیدا نہ فرمایا ہو .سوائے مرض موت کے دنیا میں ہر مرض کی شفا رکھ دی گئی ہے۔

ہماری روز مرہ زندگی میں اتار چڑھاؤ تومعمول کا حصہ ہیں۔انسان پر معاشی پریشانیاں بھی دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندے کو آزمانے کا ایک سبب ہیں تاکہ اس کا بندہ اللہ تعالی کی ہر حالت میں شکر گزاری کا عادی ہو اور اچھے اور برے ہر قسم کے حالات کو اپنے رب کی طرف سے سمجھ کر اسکا ہر حالت میں شکر ادا کرے۔ اللہ تعالیٰ کے ننانوے اسماء مبارک ہیں ۔ ہر اسم مبارک اپنے اندر ایک الگ ہی تاثیر رکھتا ہے۔اسماٰء مبارکہ کے وظائف جہاں ہمارے روحانی معاملات میں مددگار ثابت ہوتے ہیں وہیں پر یہ اسماء مبارکہ دنیاوی مشکلات سے بھی چھٹکارا دلانے کا باعث ہیں۔اپنی گھریلو اور کاروباری زندگی میں اتار چڑھاؤ آنے کی صورت میں نماز عشا کے بعد اول و آخر کوئی سا بھی درود شریف کے ساتھ تین سو تین بار ’’یا مجیب یا وہاب‘‘پڑھیں اور

بعد از تسبیح اسم مبارکہ اللہ تعالی سے نہایت خلوص ، توجہ اور درمندانہ انداز میں اپنی مشکلات اپنی پریشانیاں دور اور حاجات پوری فرمانے کی دعا کریں ان شااللہ آپ کی ہر جائز دعا اللہ تعالیٰ کےہاں مقبول ٹھہرے گی ۔

نوٹ: وظیفہ کیلئے ہی صرف نماز کی پابندی نہ کریں بلکہ پنج گانہ نماز کو اپنی زندگی کی عادت بنائیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول مبارک ہے کہ جب میری آرزو ہوتی ہے کہ میں اپنے اللہ سے گفتگو کروں تو میں نماز پڑھتا ہوں اور جب میری یہ آرزو ہوتی ہے کہ میرااللہ مجھ سے گفتگو فرمائے تو تب میں قرآن پڑھتا ہوں ـ

Leave a Comment