آج ہم اس آرٹیکل میں اللہ تعالی کے ناموں کا ایک بہت ہی خاص وظیفہ لے کر آپکی خدمت میں حاضر ہو ئے ہیں. یہ وظیفہ رزق میں اضافے کے لیے کاروبار میں حصولِ برکت کیلئے،نفع کیلئے، حاجت کیلئے، غربت تنگ دستی کے لیے، اس کے ساتھ ساتھ آسیب جادو کیلئے غرض کو ئی بھی دین و دنیا میں کا میابی وکامرانی کے لیے بہت ہی مجرب اور طاقتور عمل ہے اگر کو ئی شخص مقروض ہے تو یہ عمل اس شخص کے لیے بھی بہت ہی خاص الخاص ہے۔ یہ وظیفہ اللہ تعالی کے ایک مقدس اسم مبارک کا ہے اللہ تعالیٰ کے مقدس اسماء مبارکہ جن کے بارے میں خود ارشادِ باری تعالیٰ ہے
کہ سب اچھے نام اللہ تعالی کے ہی ہیں اور اسے انہی نامو ں سے پکارا کرو یعنی اللہ تعالی کو اس کے ناموں سے پکارنا عین عبادت ہے۔اللہ تعالی کے ناموں کے ورد کا ثبوت ہمیں اس حدیث ِ مصطفیٰ ﷺ سے ملتا ہے۔حضرت ابو ہر یر ہرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے پیارے حضور اکرم نورِ مجسم ﷺ نے ارشاد فر ما یا کہ بے شک اللہ پاک کے ننا نوے اسماء ہیں جو کو ئی بندہ ان نا مو ں سے اللہ کو یاد کر ے وہ جنتی ہو جا ئے گا یعنی جو کو ئی بندہ بھی اللہ پاک کو ان نا موں سے پکا رتا ہے اللہ پاک اسے آخرت میں جنت میں داخل فر مائے گا. اللہ تعالی کے تمام نام بڑی اہمیت اور فضیلت کے حامل ہیں.اب ہم آپکو اس وظیفے کےبارے میں بتاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتاتے ہیں کہ وہ اللہ تعالی کے کون سے ایسے اسماء مبارک ہیں جن کا آپ نےرمضان میں ورد کر نا ہے اور کس طرح کر نا ہے۔مگر وظیفہ بتانے سے پہلے میری ایک گزارش ہے کہ میری ان تمام باتوں کو بہت ہی زیادغور سے پڑھیے گا تا کہ اس وظیفے سے آپ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ آج کا یہ وظیفہ ایسے لوگوں کے لیے ہے
جو لوگ رزق میں اضافہ چاہتے ہیں جو رزق میں بے بہا بر کت چاہتے ہیں جن کو کوئی بھی حاجت ہے.جن کے گھر میں بہت غربت ہے جو لوگ بہت تنگ دست ہیں مفلس ہیں یا پھر بہت زیادہ مقروض ہیں اگر وہ اس عمل کو کر یں گے تو اللہ تعالی ان کے رزق میں بے پناہ اضافہ فر ما ئے گا ان کے رزق میں اللہ تعالی بر کت عطا فر ما ئے گا اور ان کی اگر کو ئی بھی حاجت ہے وہ پورا فر ما ئے گا۔ ان کی غریبی کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گا ۔ اور اگر وہ لوگ مقروض ہیں تو ان کے قرض ادا کرنے میں اللہ تعالی آسانی پیدافرمائے گا۔ الغرض کہ یہ عمل دین و دنیا میں کا میابی و کامرانی کے لیے بہت ہی مجرب اور طاقور عمل ہے.
اب ہم آپکو اس وظیفہ کے بارے میں بتادیتے ہیں کہ کونسا وظیفہ آپ نے کر نا ہے اور کس طریقے سے کر نا ہے ۔ وہ کچھ اس طرح ہے کہ آپ نے رمضان المبارک میں کسی بھی فرض نماز کے بعد اول و آخر تین تین مر تبہ درود ِ شریف پڑھنا ہے آپ کو ئی سا بھی درودِ پاک جو آپ کو صحیح طرح یاد ہو وہ درودِ پاک پڑھ لیجئے اور درمیان میں اللہ تعالی کے اسمائے مبارک اللہ الصمد، یا حیی ُ یا قیوم یا اللہ یا رحمٰن۔ تین تین مر تبہ یہ تینوں نام پڑھنے ہیں۔