شعبان میں نماز مغرب کے بعد چالیس بار یہ اسم پڑھو

admin

Allah ke aik ism mubarak ka wazifa

مغرب کے بعد درج ذیل وظائف حسبِ فرصت و سہولت جاری رکھیں سورۃ الفاتحہ ایک بارآیت الکرسی ایک بارلَا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ کم از کم سو 100 مرتبہ پڑھیں۔ ایک سو چھیاسٹھ 122 مرتبہ پڑھنا افضل ہے اور آخر میں مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ پڑھیں۔اس وظیفہ سے صفائے قلب، قبولیت اور قربِ الٰہی نصیب ہو گا۔استغفار تین بار

اَسْتَغْفِرُ اﷲَ الْعَظِيْمَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُ الْقَيُوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود یہ استغفار روزانہ سو 100 مرتبہ فرماتے تھے۔یہ وظیفہ گناہوں کی بخشش، بلندی درجات، رزق میں وسعت، عطائے الٰہی میں اضافہ حصولِ برکات اور تنگی و مشکلات کے حل کا باعث ہے۔حَسْبُنَا اﷲُ وَ نِعْمَ الْوَکِيْل تعوذ اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ اور تسمیہ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ پڑھنے کے بعد سورہ آلِ عمران کی درج ذیل دو آیات 173.174 کی تلاوت کریں اَلَّذِيْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيْمَانًا وَّ قَالُوْاحَسْبُنَا اﷲُ وَ نِعْمَ الْوَکِيْلُ یہاں پہنچ کر ان کلمات کو سو 100 مرتبہ پڑھیں۔یہ تسبیح پوری کرنے کے بعد آگے یہ آیت ایک بار پڑھیں اور وظیفہ مکمل کر لیں فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اﷲِ وَ فَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوْءٌ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اﷲِط وَاﷲُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِيْمٍ اس وظیفہ کو مستقل جاری رکھنے سے حفظ نعمت، اﷲ کے فضل و احسان میں اضافہ، دشمن سے امان، خوف و خطر سے نجات، ہدایت الٰہی، مدد و نصرت، اﷲ تعاليٰ کی رحمت اور خصوصاً رضائے الٰہی نصیب ہوتی ہے۔ یہ اکثر اولیاء و صالحین کا وظیفہ ہے۔ خاص مشکل کے اوقات میں بھی اسے کثرت کے ساتھ پڑھا جائے۔ ان شاء اﷲ پریشانی دور

ہوگی اور
نصرت الٰہی نصیب ہوگی. یہ وظیفہ حضرت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کے والد گرامی حضرت علامہ ڈاکٹر فرید الدین قادری نے عطا فرمایا اور انہیں دمشق کی جامع مسجد اُموی میں مقامِ زکریا علیہ السلام پر غیب سے ظاہر ہونے والے ایک ابدال نے عطا کیا تھا۔ سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سمیت بہت سے مشائخ و اولیاء سے بھی یہ منقول ہے۔درج ذیل درود شریف سو 100 مرتبہ پڑھیں اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِهِ وَ صَحْبِهِ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ دیگر کلمات اور صیغوں پر مبنی درود شریف بھی پڑھ سکتے ہیں۔تلاوت قرآن مجید: ان وظائف کے بعد وقت کی وسعت کے مطابق تلاوتِ قرآن مجید کریں۔ دلائل الخیرات: کا یومیہ ورد کر سکتا ہے۔قصیدہ بُردہ: حسب توفیق پڑھ سکتا ہے۔قصیدہ غوثیہ: پڑھ سکتا ہے۔اگر صبح وقت میسر نہ ہو تو دلائل الخیرات، قصیدہ بُردہ اور قصیدہ غوثیہ کے لئے بعد نمازِ مغرب یا بعد نمازِ عشاء بھی اچھا وقت ہے۔ سہولت کے مطابق آپ وقت کا تعین کر سکتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment