Urdu Tipsصحت

گالوں کی سرخی کےلئے، جنت کے پھل انجیر کے 3دانوں کاکمال ، کھانے کیسے ہیں ؟ جانیں

خون کی اتنی فراوانی کہ آپ کی گالیں تک لال ہو جائیں گی ، جنت کے پھل انجیر کے 3دانوں کاکمال دیکھیں لیکن ان کو کھانے کا طریقہ کیا ہے؟ جانیں اس پوسٹ میں . جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہر پھل کے کوئی نہ کوئی فائدے ضرور ہوتے ہیں بلکل اسی طرح انجیر بھی بہت فائدہ مند پھل ہے اور اس کے بھی بہت سے فائدے ہیں . اس میں کوئی بیج یا چھلکا نہیں ہوتا شاید اسی لئے اسے جنت کا پھل بھی کہتے ہیں.

کہا جاتا ہے کہ زمین پر جوسب سے پہلا دریافت ہواتھا وہ پھل انجیر کا ہی تھا.پاکستان میں تازہ انجیر کے بجائے اسے خشک اور پچکا کر لوگوں تک پہنچایا جاتاہے کیونکہ یہ نرم پھل ہے اسلئے زیادہ عرصے تک یہ اپنی اصلی حالت میں نہیں رہتا. اسی لیے اسے رسی میں پرو دیا جاتا ہے تاکہ فروخت ہوسکے. انجیر انسانی جسم کو موٹا اور فربہ کرتی ہے، چہرے کو ترو تازہ اور سرخ بناتی ہے.انجیر ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتی ہے اس لئے ایسے افراد جن کا وزن بہت زیادہ ہوتا ہے اگر وہ لوگ وزن کم کرنا چاہیں تو روزانہ چار سے پانچ دانے کھا سکتے ہیں.کیونکہ اس میں حراروں یعنی فیٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے.

خون کے دباؤ کے شکار افراد میں سوڈئم اور پوٹاشیم کی مقدار اپنے توازن میں نہیں ہوتی ہے ایسے میں انجیر کا استعمال بے حد مفید ہے کیونکہ یہ فشار خون کو بھی کم کر سکتی ہے. انجیر باقی پھلوں کے مقابلے پر بہتر طور پہ غذا فراہم کرتی ہے. آنتوں کے افعال بہتر کرنے کے لئے روزانہ انجیر کے چار یا پانچ دانے کھا نے چاہییں.انجیر کھانے سے جسم میں نیا خون پیدا ہونے لگتا ہے، انجیر سے سستی دور ہوتی ہےانجیر بچوں کے ہاضمے کے لئے نہایت مفید پھل ہے.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button