Urdu Tipsصحت

بادام پانی میں بھگو کر کھائیں یا نہیں جانیئے ماہرین کا بتایا گیا ایسا طریقہ ضرور جانیں

آپ نے بہت مرتبہ دیکھا ہوگا کہ اکثر لوگ بادام کو پانی میں بِھگو کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں، مگر لوگ آخر ایسا کیوں کرتے ہیں اور کیا یہ طریقہ کار بادام کو پہلے سے زیادہ صحت مند بنا دیتا ہے؟تو اس کا جواب ہے کہ بادام کو جیسے بھی کھائیں یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہی ہوتا ہے مگر اس کو پانی میں بھگو کرکھانا انہیں زیادہ صحت بخش بنا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بادام کو رات بھر پانی میں بھِگو کر رکھنے سے اس پر کوٹنگ کی شکل جمع ہو جانے والا زہریلا مواد نکل جاتا ہےجبکہ گلیوٹین ڈی کمپوز ہو کر ایسڈ کا اخراج ہو جاتا ہے جو اس گری کے فوائد بڑھاتا ہے۔

بادام میں وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی بخشتے ہیں۔تو اگر آپ کو بے وقت بھوک لگ جائے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے. جس کی وجہ سے نہ صرف جسمانی توانائی میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

بادام کا ایک نہیں بلکہ بہت سارے فوائد ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام بہت سے صحت بخش اجزاء کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں۔بادام کھانے سےانسان کا نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، یہ یادداشت کو بہتر بنانے اور حافظہ کو طاقتور بنانے کے لئے فائدے مند ہے دماغی افعال میں بہتری کے لئے مفید ہے، بادام سے کولیسٹرول لیول کا توازن برقرار رہتا ہے، امراضِ قلب کا خطرہ کم کرتا ہے، بادام میں سوڈیم کی مقدار بہت کم جبکہ پوٹاشیم کافی زیادہ ہوتا ہے

جو بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے، بادام ذیابیطس کےمرض میں مبتلا لوگوں کے لیے بہترین گری ہے۔اس گری میں فائبر کافی مقدار میں موجود ہوتی ہے جو آنتوں کے افعال کو ٹھیک کر کے قبض کو دور کرتی ہے، بادام کو بھگو کر کھانا جسمانی وزن میں کمی کے عمل کو تیز کرتا ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹ بے وقت بھوک کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button