بچوں کا پڑھائی میں دل لگانے کا عمل

admin

bacho ka parhai me dil lagane ka wazifa
پڑھنے لکھنے میں دل نہ لگنا
آج کے ماحول میں بچوں کی یہ تمنا ہوتی ہے کہ ہر وقت موبائل آنکھوں کے سامنے رہے بچے تو بچے بڑوں کی بھی حالت یہ ہے کہ موبائل کے چکر میں کتاب دیکھنے اور پڑھنے میں دل نہیں لگتا رفتہ رفتہ تعلیم سے دل اچاٹ ہو جاتا ہو اب اس کو کتنا ہی مارو پیٹو اور سزا دو پڑھنے پر آمادہ نہیں ہوتا اور گھر سے مدرسے سے اسکول سے بھاگنے لگتا ہے تو لیجئے اس عمل کو کیجئے اور اپنے بچوں کا مستقبل روشن کیجئے اور دعاؤں میں یاد رکھئیے
عمل یہ ہے
ایک بوتل پانی لیکر اس پر اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں درمیان میں تین سو تیرہ (313 ) مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی روزانہ صبح خالی پیٹ اور رات میں سوتے وقت تین تین گھونٹ پلائیں ہر جمعہ کو نیا پانی تیار کریں اور وہ پانی ایک ہفتے تک پلاتے رہیں
اس طرح کل بیالیس دن تک پانی پلائیں
اس عمل کی برکت سے بچہ پڑھنے لگے گا تعلیم کا شوق پیدا ہوگا اور بری عادتوں سے نجات حاصل ہوگی ان شاءاللہ تعالیٰ

Leave a Comment