بچوں کی بہتر نشوونما اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کالے چنے اس طرح استعمال کرنے چاہیے

admin

bachon ki nashonuma in urdu

غذائی لحاظ سے بھنے چنوں کی افادیت درج ذیل ہے۔
بھنے ہوئے چنے غذائیت سے مالا مال ہوتے ہیں، اس میں پودوں سے حاصل ہونے والی پروٹین ، ڈائٹری فائبر اور کاربوہائڈریٹس بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

چنوں میں نمکیات اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں ہوتی ہیں، اس کے علاوہ اس میں زنک ، میگنیشیئم ،آئرن اور فاسفورس بھی شامل ہوتا ہے، چنوں میں متعدد وٹامنز بھی بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے، وٹامن سی، بی6 اور بی 12 سر فہرست ہیں۔

بھنے چنے خواتین کے لیے بہترین غذا:
خواتین اگر بھنے ہوئے چنوں کا استعمال کریں تو خون کی کمی،تھکاوٹ، جوڑوں سے درد، دماغی کمزوری جیسی شکایات سے نجات حاصل کرسکتی ہیں اور ان کی جسمانی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

بچوں کی نشوونما کے لیے بہترین:
بھنے ہوئے کالے چنوں کا استعمال نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لیے بھی بے انتہا مفید ہے، اپنے بچوں کی جسمانی قوت بڑھانے اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بچوں کو اس میں مصری اور کشمش ملا کر کھلائیں۔

بھنے چنے کولیسٹرول کم کرتے ہیں:
کالے بھنے چنے کولیسٹرول کم کرنے کے لیے بھی بہترین غذا مانی جاتی ہے، اس کا باقاعدگی سے استعمال کر کے قدرتی طریقے سے کولیسٹرول کے مسئلے سے با آسانی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

ہڈیوں کے لیے مددگار:
چنوں میں فاسفورس، میگنیشیئم، کوپر، آئرن اور زنک بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی صحت اور ان کی مضبوطی کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں، چنوں میں موجود نمکیات ہڈیوں کی نمکیات کی ڈینسیٹی کو بہترین بناتی ہے۔

آنکھوں کی صحت کے لیے:
بھنے ہوئے چنوں کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے ہماری بینائی بہتر ہوتی ہے، چنے وٹامن سی، زنک، وٹامن اے اور ای حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں جو کہ بینائی کی بہتری کے لیے کافی مددگار وٹامنز مانے جاتے ہیں۔

Leave a Comment