اس تیل سے بہتر کوئی تیل نہیں جو آپ کے بالوں کو بنائے چمکدار، گھنا، لمبا اور سیاہ

admin

balo ko lamba ghana karne wala oil

تمام خواتین کو یہ بات پسند ہوتی ہے کہ ان کے بال چمکدار،سیاہ، لمبے اور گھنے ہوں ۔ اور تمام خواتین اپنے بالوں کوسیاہ، گھنا، لمبا ، اور چمک دار کرنے کے لیے مختلف نسخے بھی آزماتی رہتی ہیں ۔ لیکن آپ کے بالوں کو گھنا، لمبا ، سیاہ کرنے کے لیے جو صلاحیت کیسٹر آئل میں پائی جاتی ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں ہو سکتی ۔ کیسٹر آئل دراصل ہمارے بالوں کی جڑوں کو طاقت ور، سخت اور مضبوط بناتا ہے ۔ یہ تیل بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بالوں کو لمبا اور گھنا بھی کرتا ہے ۔

کیسٹر آئل سے اگر بالوں کی جڑوں سے سروں تک مالش کی جائے تو اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں ۔ سر میں خون کی گردش بھی بہتر ہو جاتی ہے اور پھر اس سے بال بھی بہت جلد لمبے ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔۔
ادرک کے تیل میں کیسٹر آئل اچھی طرح مکس کر کے بالوں میں لگانے سے سر کی سکری اور خشکی ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاتی ہے۔

اس سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں اور بالوں کی نشوونما میں بھی کئی گنا اضافہ ہوتا ہے ۔اگر آپ کے بال گر رہے ہیں تو پھر پیاز کے رس میں کیسٹر آئل مکس کر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔ اس سے آپ کے بال گرنا رک جائیں گے ۔کیسٹر آئل کو اگر ناریل کے تیل میں اچھی طرح مکس کر کے بالوں میں لگایا جائے تو اس سے گنجے پن کی شکایت دور ہو جاتی ہے

کیسٹر آئل کو اگر انڈے کی زردی میں مکس کر کے بالوں کی مالش کی جائے اور پھر 2 گھنٹے بعد کسی اچھے سے صابن سے یا پھر شیمپو سے بال دھو لیں ۔ ہفتے میں 2 مرتبہ اس تیل کے استعمال سے بال چمک دار، گھنے، لمبے اور مضبوط ہوں گے ،لیکن یہ بات بھی ہمیشہ یاد رکھیں کہ کیسٹرآئل انتہائی گرم تاثیر رکھنے والا تیل ہے۔ اس کو روزانہ استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ کوشش کریں کہ کیسٹر آئل کو ہفتے میں صرف ایک بار یا زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ ہی استعمال کریں ۔

Leave a Comment