ایک ایسا پھل جس سے آپ کا نظام انہضام بھی بہتر ہو گا اور وزن بھی کم ہوتا ہے

admin

wazan kam karne wala phal in urdu

لذیذ ذائقے کے ساتھ ساتھ املی کے کئی قابلِ ذکر فوائد بھی ہیں، املی میں فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور شوگر کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے، شوگر اور کاربوہائیڈریٹ کے مواد کی وجہ سے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے املی بہت تھوڑی مقدار میں تجویز کی جاتی ہے۔

املی کا استعمال زمانۂ قدیم سے بطور علاج اور غذا کیا جا رہا ہے، اسے اکثر کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے، کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے علاوہ املی میں وٹامن بی، سی، ای ، کیلشیئم، آئرن ،فاسفورس، پوٹاشیئم، میگنیز اور غذائی فائبر بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

املی کے وہ فوائد جو آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے:

املی وزن کو کم کرتی ہے؟
وزن میں کمی:
شوگر اور کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہونے کے باوجود سے املی میں چکنائی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہت اچھا کام کرتی ہے، املی میں موجود انزائمز سے بھوک کم لگتی ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔

بہترین ہاضمہ:
املی کااستعمال نظامِ انہضام کے لیے بہترین ہے، اس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، لہٰذا اس کا استعمال آنتوں کو تقویت دیتا ہے جس سے ہمارا نظامِ انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

Leave a Comment