اپنے بالوں کو لمبا ، گھنا ، مضبوط اور چمک دار بنائیں

admin

balo ko lamba karne ka tarika

لمبے بال جو کہ ہر عورت کا خواب ہوتے ہیں۔ لیکن ان بالوں کو لمبے کرنے کے لیے مہینوں نہیں بلکہ سالوں تک کا عرصہ لگ جاتا ہے، ماہرین کے مطابق بالوں کی لمبائی میں ہر ماہ آدھ انچ تک کا فرق آ جاتا ہے ۔ ہم آپ کو آج چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ قدرتی طور پر اپنے بالوں کی بہترین نشونما کر سکتے ہیں ۔ بال بڑھانے کے لئے کچھ طریقہ کار درج ذیل ہیں جو کہ مفید بھی ہیں ۔

یہ سوچ مکمل طور پر غلط ہے کہ بال کاٹنے سے بالوں کی نشوونما میں فرق آ جاتا ہے ۔ دراصل بال تراشنے کا عمل روکھے بالوں اور بے جان سِروں کو ختم کر کے ان کی نشو و نما میں تیزی لے کر آتا ہے ۔ اس لئے ہر 3 ماہ میں ایک بار اپنے بالوں کی نوکیں ضرور کاٹنی چاہیئے۔شیمپو کیونکہ بالوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ لیکن اس کا استعمال صرف ضرورت کے تحت ہی کرنا چاہئے لیکن اکثر لڑکیاں روزانہ بالوں کو شیمپو کرنے کی عادت بنا لیتی ہیں ۔ ان کی اس عادت کی وجہ سے بالوں کا نمی اور قدرتی آئل ختم ہوجاتا ہے جس سے بال روکھے اور خشک ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں ۔
اسی وجہ سے پھر بالوں کی لمبائی بھی متاثر ہوتی ہے ۔ اور اس سے بالوں کی نشوونما کا عمل بھی رُک جاتا ہے۔بالوں کی دیکھ بھال میں اکثر ایک بڑی غلطی ہم یہ بھی کرتے ہیں کہ شیمپو کے بعد کنڈیشنر کا استعمال نہیں کیا جاتا ۔ اگر آپ کے بال قدرتی طور پر خشک نہیں بھی ہیں تو بھی صرف بالوں کے سِروں پر کنڈیشنر لگانا ضروری ہوتا ہے لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کنڈیشنر کو کبھی بھی بالوں کی جڑوں پر نہیں استعمال کرنا چاہئے ۔

بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانا اور اس تیل سے سر کی مالش کرنا بھی بالوں کی بہتر نشوونما کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے ۔ کیوں کہ تیل کی مالش کرنے سے تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے ۔ جس سے بال جھڑنے اور ٹوٹنے کا عمل رک جاتا ہے ۔ اس لئے ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ بالوں میں تیل ضرور استعمال کرنا چاہئے ۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے باقاعدگی سے بالوں میں کنگھی کرنی چاہئے ۔ اگر چاہیں تو برش بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

اس سے سر کی جلد میں دوران خون تیز ہو تا ہے ۔ وہ جو لوگ اپنے بالوں کو بہت کم کنگھی کرتے ہیں ان کے بال جھڑنے کا عمل بھی زیادہ تیز ہوتا ہے ۔ بالوں میں کنگھی کرنے سے بالوں کا قدرتی تیل سر کی جلد سے لے کر بالوں کے سِروں تک ببہت آسانی سے پہنچتا ہے ۔ اس سے ہمارے بالوں کی نشونما بھی بہترین ہوتی ہے اور بال تیزی سے لمبے بھی ہوتے ہیں ۔

Leave a Comment