تارا میرا کے بیج اور اسکے فوائد

admin

تارا میرا

تارا میرا کئی قسم کی بیماریوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ان بیجوں کا استعمال کب اور کیسے کرنا ہے اور ان کے کیا فوائد ہیں

تارا میرا کا نام شاید آپ نے سنا ہو گا کیونکہ اس کا تیل بہت زیادہ مشہور ہے اور زیادہ تر خواتین اس کو بالوں میں لگاتی ہیں کیونکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر بالوں میں جوئیں ہو جائیں تو اس کا تیل بہت زیادہ فائدہ مند ہے

مگر اس کے بیجوں کو پانی کے ساتھ یا پاؤڈر کی شکل میں استعمال کرنے کے ایسے فوائد شاید آپ نے پہلے نہ سنے ہوں گے

Kala Namak Ke Fayde | Black Salt Benefits in Urdu

تارا میرا کے بیج کے فوائد

تارا میرا کے بیج سکون بخش ہوتے ہیں جن کو روزانہ تھوڑے سے کھانے سے جسم کا درد کم ہو جاتا ہے اور ہلکا درد ختم بھی ہوسکتا ہے

یہ جراثیم کش اور اینٹی سوزش ہوتے ہیں جوکہ خارش، جلن اور کیڑوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں

ایلوویرا جیل کوار گندل کا استعمال خوبصورتی کے لیے

معدے کی تیزابیت کے مریضوں کو تارا میرا کے بیج کھانے سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے

خون بنانے میں یہ قدرتی ٹانک ہے اس لئے اگر آپ میں خون کی کمی ہے تو آپ روزانہ ایک چمچ اس کے بیجوں کو پانی کے ساتھ پھانک لیا کریں

حرمل بوٹی (ہرمل) کے کچھ حیرت انگیز فائدے

دماغی اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں بھی یہ آپ کی مدد کرتا ہے

اس کا تیل بالوں میں لگانے سے بالوں کی جڑیں مضبوط اور خشکی کا خاتمہ بھی آسانی سے ہو جاتا ہے

تارا میرا کے بیجوں کا پاؤڈر بنا کر اگر آپ پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا کر ایکنی یا دانوں پر لگائیں تو یہ ایک کولنگ ماسک کے طور پر کام کرتا ہے اور چہرے کو تازگی اور حسن بخشتا ہے

Leave a Comment