انڈے ہمارے روزمرہ کھانوں کا ایک اہم جزو ہیں۔ ہر گھر میں اس کا کسی نہ کسی طرح اور وقت لازمی استعمال ہوتا ہے، کھانے کی میز کے اہم اجزاء میں سے یہ ایک ہے،
خاص طور پر ناشتہ کے وقت۔ اور یہ بہت سے کھانوں کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے
اس طرح اگر حسن کی حفاظت کی بات کی جائے تو بالوں کے لئے اور چہرے کے لئے بھی انڈوں کا استعمال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے، اس سے جھریوں اور جھائیوں کے بننے کے عمل کو کم کیا جاسکتا ہے
ہاں ہم آپ کو انڈے کی سفیدی کے فوائد بتائیں گے
جلد کے لیے انڈے کی سفیدی کے فائدے
انڈے کی سفیدی کولیجن اور پروٹین کے بھرپور ذرائع ہیں ، جو جلد کے لیے ضروری غذائی اجزاء ہیں
جلد کی ٹائٹننگ
جب انڈے کی سفیدی چہرے پر استعمال ہوتی ہے تو جلد میں ٹاٹئننگ کا اور سختی کا احساس پیدا ہوتا ہے ، اور یہ احساس چہرے کو دھونے کے بعد بھی قائم رہتا ہے
لہذا انڈے کی سفیدی جھریاں اور فائن لائنز کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور اس میں مفید بھی ہے
جلد کوموئسچرائز کرے
جلد کے لیے انڈے کی سفیدی کے سب سے اہم فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ انڈے کی سفیدی میں موجود پروٹین جلد کی ہائیڈریشن کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ جلد کو اندر تک ہائیڈریٹ کرتا ہے ، اور جلد سے نمی اور پانی کے بخارات کو بھی کم کرتا ہے
ایک انڈے کی سفیدی اور 6 انگوروں کو بلینڈر میں ڈال کر ماسک تیار کرلیں ، پھر نیچے سے اوپرکی جانب یہ ماسک چہرے پر لگائیں، پھر اسے نیم گرم پانی سے ہٹا لیں اور موئسچرائزر لگائیں
بلیک اور وائٹ ہیڈز کا خاتمہ
انڈے کی سفیدی جلد کے مساموں سے اضافی نمی کو جذب کرتی ہے ، جو جلد کے مسام کو بند ہونے سے روکتی ہے ، اور اس کے نتیجے میں انڈے کی سفیدی وائٹ ہیڈز کو کم کرنے اور انہیں نکالنے میں مدد دیتی ہے
اور پروٹین جلد کو ضروری غذائیت فراہم کرتی ہے ۔ بلیک ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی اب ممکن ہے ، انڈے کی سفیدی، تھوڑا سا لیموں کا رس اور شہد سے تیار کردہ ماسک اس کے لئے مفید ہے ، اور تھوڑا سا بیکنگ سوڈا بھی شامل کرسکتے ہیں لیکن یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ اس ماسک کو آدھا گھنٹہ چہرے پر لگائیں اور پھر چہرہ دھولیں
چہرے کی فوری تازگی اور رونق
انڈے کی سفیدی میں موجود پروٹین جلد کے اندر نمی اور پانی کو جذب کرنے کا کام کرتے ہیں ، اس لیے ہائیڈریشن کا یہ عمل جلد کو تازگی دیتا ہے
انڈے کی سفیدی کوچہرہ دھو کر خشک کر کے لگائیں ، اور 10 منٹ کے بعد جب چہرہ خشک ہوجائے تو اسے اچھی طرح دھولیں