ایسی سبزی جو کی ذیابیطس سے لے کر گردے کی بیماری تک میں فائدہ مند ہے

admin

bhindi khane ke fayde aur nuksan in hindi

بھنڈی ہماری روزمرہ غذا میں شامل ایک اہم سبزی ہے لیکن صحت کے معاملے میں اس کی اہمیت اکثر نظرانداز کر دی جاتی ہے۔ جب کہ یہ بھی اپنی جگہ ایک صحت بخش سبزی ہے۔ جس کے فوائد کی فہرست بہت بڑی ہے۔ عام سبزی ہونے کے باوجود، بھنڈی میں معدنیات،وٹامن اور دوسرے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس سے لے کر گردے کی بیماری تک میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔

دمے میں آفاقہ:
2000ء میں کیے گئے ایک مطالعے سے معلوم ہوا کہ بھنڈی کے استعمال سے دمے کا خطرہ ختم ہوتا ہے جب کہ اس سے دمے کی شدت میں بھی کمی لاتی ہے۔ اس بنیاد پر ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ غذا میں صرف ایک کپ بھنڈی پکا کر استعمال کی جائے تو اس سے دمے کے مریضوں کو بہت افاقہ ہوتا ہے۔ یہ فوائد صرف بڑوں تک ہی محدود نہیں بلکہ جن بچوں کو کھانسی اور دمے کی شکایت ہوتی ہے انہیں بھی روزانہ بھنڈی کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے۔

کولیسٹرول میں کمی:
بھنڈی نظامِ انہضام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول میں بھی کمی لاتی ہے۔ کیونکہ یہ صحت مند فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ فائبر ہمارے پیٹ میں موجود پانی میں حل ہو کر دوسری غذاؤں میں شامل مضر صحت کولیسٹرول سے چپک جاتا ہے اور اسے نالیوں میں جذب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس طرح یہ مضر صحت کولیسٹرول کو جسم میں جمع ہونے نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ بھنڈی میں کولیسٹرول تو بالکل بھی نہیں ہوتا جب کہ چکنائی کی بھی بہت ہی کم مقدار پائی جاتی ہے۔

ذیابیطس پر کنٹرول:
پانی میں حل پذیر فائبرز کی وجہ سے بھنڈی میں یہ صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے کہ یہ خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھ سکتی ہے۔ بھنڈی استعمال کرنے کے نتیجے میں خون کی شکر کم ہوجاتی ہے اور یہی بات ذیابیطس پر کنٹرول میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ یعنی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔

بیماریوں سے بہتر تحفظ:
بھنڈی میں اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی کہلانے والے مادّے بھی شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لیے ہمارے جسم کے قدرتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ وٹامن سی کی بدولت اس نظام کو خون کے سفید خلیات بنانے میں بھی مدد ملتی ہے جو بیماریوں کے خلاف دفاعی نظام کے سپاہی بھی کہلاتے ہیں۔

گردے کی بیماریوں سے تحفظ: ذیابیطس کے مریضوں کو گردوں کے امراض کا بھی شدید خطرہ رہتا ہے۔ ایک تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ذیابیطس میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر روزمرہ بھنڈی کا استعمال بھی شروع کردیں تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Leave a Comment