ایکنی اور کھلے مساموں سے پریشان لوگ جائفل پاؤڈر میں یہ چیز شامل کر کے لگائیں

admin

jaiphal javitri benefits in urdu

جائفل میں موجود میگنیشیئم، کیلشیم، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جس کی مدد سے آپ کی جلد اور صحت دونوں خوب بہتر ہوسکتی ہے۔

آئلی جلد:
خواتین کو آئلی جلد کے مسئلے سارا سال رہتے ہیں ان کے لئے سب سے اچھا کلینزر یہ ہے۔ ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں آدھا چمچ آٹا اور ایک چمچ لیموں کا رس مکس کریں،اس کا لیپ بنائیں اور چہرے پر لگائیں، آپ خود 15 دن میں فرق محسوس کریں گی کیونکہ اس میں انزائملز موجود ہوتے ہیں جو جلد ہی جلد کے اندر کا سارا تیل جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کھلے مسام:
کھلے مساموں میں موجود گرد کی وجہ سے اکثر عورتیں پریشان رہتی ہیں ایسے میں بہتر یہی ہے کہ آپ ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں، لیموں کا رس اور ایک چمچ ہلدی مکس کریں اور چہرے پر لگا کر خوب اچھی طرح رگڑیں تاکہ کھلے مساموں کی صفائی بھی ہو جائے اور ڈیڈ اسکن سیلز بھی خود بخود جلد سے خارج ہو جائیں۔

٭ ایکنی:
چہرے پر ایکنی کے نشانات اور داغ دھبے سے پریشان ہیں تو ایک چمچ جائفل کا پاؤڈر، ایک چمچ لونگ کے پاؤڈر میں دو چمچ کینو کا رس شامل کرکے اپنے چہرے پر لگائیں اور فائدہ خود دیکھیں۔
تو یہ ٹوٹکے استعمال کریں اور نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔۔۔

Leave a Comment