جھائیاں اور جھریاں ختم کریں ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا فیس سیرم بنائیں اور جوان جلد پائیں

admin

Updated on:

chehre ki chaiyan ka ilaj

آج کل کے دور میں ہماری طرزِ زندگی اتنی مصروف ہو چکی ہے کہ ہم اپنی جِلد کا خیال ہی نہیں رکھ پاتے اور یہی وجہ ہے کہ بہت ساری خواتین وقت سے پہلے ہی اپنی جلد پر پیدا ہونے والی جھائیوں اور جھریوں کی وجہ سے عمر رسیدہ یا بوڑھی لگنے لگیں ہیں، آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک ایسے فیس سیرم کے بارے میں جسے استعمال کر کے آپ بڑھتی عمر کے اثرات کو روک سکتی ہیں۔

آدھا کپ گاجر باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈال لیں اور اس میں 3 چمچ دہی بھی شامل کریں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کرلیں کہ یہ دونوں اجزاء بلکل یکجان ہو جائیں۔ اب اس مکسچر کو کسی ململ کے کپڑے سے اچھی طرح چھان لیں۔ اب اس مکسچر کو ایک صاف پیالی میں نکال کر اس میں دو چمچ ایلوویرا جیل کے بھی شامل کر لیں۔ اس میں چوتھا حصہ چائے کا چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں، اب اس مکسچر کو کسی اسپرے بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیں اور روزانہ رات کو اچھی طرح منہ دھو کر سونے سے پہلے یہ لگا کر سوئیں۔ اس سے آپ کی جلد ہمیشہ ترو تازہ اور جوان رہے گی اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کھِچ جائے گی اور چہرے کی تمام جھائیاں دور ہوجائیں گی۔

Leave a Comment