قدرت کا عظیم تحفہ خوبانی جو جگر ،بینائی اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماریوں کیلئے بہت مفید ہے مزید جانیے اس تحریر میں

admin

khubani khane ke fayde in urdu

ویسے تو خوبانی کی دنیا بھر میں بیس سے زائد اقسام ہیں۔تاہم پاکستان میں صرف دو ہی اقسام پائی جاتی ہیں۔ان میں سے ایک خوبانی کارنگ زرد ہوتا ہے اور یہ چھوٹی ہوتی ہے۔ جبکہ دوسر ی خوبانی ہلکے پیلے رنگ کی ہوتی ہے۔ اور یہ سائز میں بڑی بھی ہوتی ہے۔ خوبانی کی دو قسمیں ایسی بھی ہیں جو بہت سے غذائی اجزاء سے مالا مال ہیں۔ ایک تازہ خوبانی سولہ حراروں پر جبکہ خشک خوبانی دس ہراروں پر مشتمل ہوتی ہے۔ خوبانی ہمارے لیے صحت بخش پھل ہے ۔ کیونکہ ایک خوبانی میں اٹھارہ کیلوریز ، وٹامن ا ے ، بی ، اینٹی آکسیڈ ینٹس، کیلشیم ، بیٹا کیروٹین، پوٹاشیم اور فاسفور س کافی زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔

یہ ذائقہ میں آلوچے اور آڑو کی طرح ہوتی ہے۔آج ہم آپ کو خوبانی کے لاجواب فوائدکے بارے میں بتائیں گے۔ خوبانی غذائیت اور ذائقہ سے بھر پور ہوتی ہے خوبانی کو تازہ اور خشک دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں خوبانی کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ اسے ہلکے شکر کے ہمام میں محفوظ کرکے ڈبوں میں بھی بند کیاجاتا ہے۔ خوبانی کا گودا بہت شیریں ہوتاہے۔ اسکے اندر خوبانی کامغز بھی ہوتاہے۔ کچھ لو گ خوبانی کا گودا کھا کر اس کے مغز کو پھینک دیتے ہیں۔لیکن اگر غور کیا جائے تو اس کا مغز خوبانی سے زیادہ غذائیت سے پھربور اور مفید ہوتا ہے۔ خوبانی کے استعمال سے خون میں حرارت اور حدت پید ا ہونے لگتی ہے۔ خونی اور بادی بواسیر میں خوبانی کااستعمال مفید ہے۔ اس سے مسوں کی جلن اور چبھن نہیں ہوتی۔

خوبانی ایک قبض کشاء پھل بھی ہےاور خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خوبانی کا مربہ بنایا جاتا ہے جومقوی دل ،مقوی معدہ اور مقوی جگر ہوتا ہے۔ مختصراً یہ کہ انسانی جسم کےلیے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ جیسا کہ خوبانی کا استعمال بینائی کو بہتر کرتی ہے۔ خشک خوبانی میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو اچھی بینائی کےلیے ایک ضروری جزو ہے۔ وٹامن اے ایسا طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کو جسم سے خارج کرنےمیں مدد دیتا ہے جبکہ خلیات اور ٹشوز کی صحت بہتر کرتا ہے۔ فری ریڈیکلز انسانی قرینے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ وٹامن اے اس نقصان سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرتی ہے۔

خشک خوبانی میں کیلے کی نسبت تین گنا زیادہ پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ جبکہ نمک نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جو اسے بلڈ پریشر کو صحت مند سطح پر رکھنے میں مدد دینے والی سوغات بناتا ہے۔ مسلز بناتی ہے۔ پوٹاشیم میٹا بولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ہمارےٹشوز کی صحت کےلیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔یہ عمل مسلز بنانے کےلیے ضرور ی ہوتا ہے۔ اس سوغات سے جسم میں ایسڈ کی سطح کو ریگو لیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جو کہ پروٹین کے جذب ہونے کا عمل بہترکرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ہڈیاں مضبوط بناتی ہے۔ اس میں کیلشیم بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ یہ بات ہم بخوبی جانتے ہیں کہ کیلشیم ہماری ہڈیوں کی بہترین صحت کے لیے سب سے ضروری جزو ہے۔

لہٰذ ا کیلشیم کی حصول کے لیے جسمانی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خشک خوبانی کااستعمال ضرور کریں۔ لیکن صرف مناسب مقدار میں کھائیں زیادہ مت کھائیں۔ اس کے علاوہ خشک خوبانی میں پوٹاشیم بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہماری باڈی میں کیلشیم کی تقسیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ تمام عوامل ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ کینسر سے بچاتی ہے۔

Leave a Comment