Urdu Tipsصحت

صرف ایک گلاس نیم گرم پانی، شوگر، جگر اور کولیسٹرول کنٹرول. انتہائی آسان طریقہ

انسان کی صحت اس کی اچھی اور بہتر زندگی کی ضمانت ہے اور اگر کوئی بیماری یا صحت کے مسائل دن بہ دن بڑھتے چلے جائیں تو اس کے اندر ایک چڑچڑاپن آ جاتا ہے،پھر انسان کو نہ کسی کام میں سکون آتا ہے اور نہ کسی کھیل میں۔ اسی لئےاکثر کہا جاتا ہے کہ صحت سے متعلق چھوٹے سے چھوٹے مسئلےکو بھی عام نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ بعد میں یہی مسائل بڑی جان لیوابیماریوں کو جنم دینے کی وجہ بن جاتی ہیں، جس سے ہماری صحت اور زندگی دونوں متاثر ہو جاتی ہے۔

آج کل 60 فیصد سے زائد لوگوں کو شوگر اور جگر کی خرابی کا مسئلہ درپیش ہےجس کی وجہ سے وہ اکثر پریشان نظر آتے ہیں ، کسی کا کولیسٹرول بڑھاہوا ہے تو کسی کا وزن، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ اپنے ان بڑے مسائل کو صرف ایک گلاس نیم گرم پانی میں یہ ایک چیز ڈال کر پینے سے ختم کر سکتے ہیں۔

جڑی بوٹیاں: ہماری زندگی کو آسان بنانےکے لئے خدا نے کچھ ایسی جڑی بوٹیاں بھی پیدا کی ہیں جو کہ دوائیوں میں استعمال ہونے والی سب سے اہم اور عام اجزاء ہیں۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں چرائتہ جڑی بوٹی کے کچھ زبردست فائدے.چرائتہ فائدہ مند کیوں ہے؟چرائتہ میں آئرن، گلائکیوسائیڈز، میگنیشیئم، اینٹی پیرسٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سب آپس میں نیم گرم پانی کے ساتھ مل کر تحلیل ہوجاتی ہیں، جس سے انسانی جسم بہت زیادہ مضبوط بھی ہوجاتا ہے اور اس کے استعمال سے کئی مسائل بھی با آسانی حل ہو جاتے ہیں۔

دو کپ پانی کو کسی برتن میں اچھی طرح ابالیں اور ایک بڑے پیالے میں نکال لیں۔ اس میں دو سے تین ٹکڑے چرائتہ ڈال دیں۔ پھر اس پانی کو چھان کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر اس کو نہارمنہ پی لیں۔ احتیاط: اس پانی میں چینی یا شہد کا استعمال بلکل نہیں کریں،اور ایک سانس میں پی جائیں، کیونکہ اس طرح آپ کو یہ پانی کڑوا نہیں لگے گا، اس کو دوائی سمجھ کر پی جائیں۔

اس سے آپ کا شوگر لیول بہت جلدی نارمل ہو جائے گا اور بلڈ شوگر میں بھی کمی ہو گی۔ خواتین کو ماہواری سے متعلق مسائل میں بھی یہ پانی آپ کی بڑی مدد کرسکتا ہے۔جسم میں اگر کولیسٹرول بڑھ گیا جائے یا چربی کی وجہ سے جسم کی کھال لٹک گئی ہو تو روزانہ اس پانی کو پیئیں اور فائدہ اٹھائیں۔

جسم میں کسی بھی جگہ درد یا سوجن کے مسئلہ کا آسان حل بھی صرف یہ ایک کپ پانی ہے تو جلدی سے چرائتہ منگوا لیں۔ جگر ارو معدے کی خرابی ہوگئی ہے یا جگر کا کینسر ہوگیا ہے ان بیماریوں میں بھی یہ ایک کپ پانی بہت فائدہ مند ہے۔ایسے لوگ جن کا خون جم گیا ہو، یا زخم لگنے پر بھی خون نہ بہنے کا مسئلہ ہو تو وہ روزانہ دن میں کسی بھی وقت ایک کپ یہ پانی لازمی پیئیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button