پورا جسم فولاد کا ہو جائے گا شوگر ہمیشہ کیلئے ختم اور بال بے حد گھنے ہو جائیں گےکھیرا استعمال کریں

admin

kheera khane ke fayde in urdu

عام سی نظر آنے والی سبزی خاص طور پر سلاد میں کھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، زیادہ تر لوگ کھیرے کو گرمیوں میں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اسے سردیوں میں کھا کر بھی بےشمار فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کھیرا، سلاد کا لازمی جز، جو سال کے بارہ مہینے ہر موسم میں سبزی کی دکان سے باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔ آپ کھیرا کھانے کے بے انتہا فوائد جان لیں تو کھیرے کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں گے ۔’کھیرے سے جسم کے لیے اضافی پانی ملے گا:

پانی ہمارے جسم کی صفائی باہر سے بھی کرتا ہے اوراندر سے بھی۔یہ ضروری غذائی اجزاء کی ترسیل پورے جسم میں کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری جلد اور جسم کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔ کھیراایک ایسی غذا ہے جو 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتاہے اس لیے آپ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کھیرا بیک وقت کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں۔ کھیرے کے اندر کیلوریز بہت کم پائی جاتی ہیں۔ ایک عام درمیانے سائز کے کھیرے میں 17-15 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔کھیرے میں کیلوریز بے شک کم ہوتی ہیں لیکن ان میں بھرپور فائبر، کاربس، پروٹین، وٹامن سی، کے اور بی، پوٹاشیم، میگنیز،آئرن، زنک رائیبو فلوین اور میگنیشیم موجود ہیں۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہےکہ ایسی سبزیاں‌یا بھل جن میں اضافی پانی پایا جاتا ہے ، وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پانی زیادہ مقدار میں پینے سے کیلوریز جلانے میں بہت مدد ملتی ہے۔ کھیرے میں موجود کئی وٹامن جیسے B1،B5،B7 ذہنی تناؤ اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ وٹامن Bکا انرجی پیدا کرنا ہے۔وٹامن B پانی میں گھل جانے والے وٹامن ہوتے ہیں اور یہ ہاضمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیرے میں وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور میگنیز کے ساتھ ساتھ کئی اور طرح کے اینٹی آکسی ڈینٹس بھی ہوتے ہیں۔ یہ پولی فینولس خون میں خراب کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ دوائیوں کی آن لائن معلومات فراہم کرنے والی مشہور امریکی ویب سائٹ ویب ایم ڈی کےمطابق کھیرے میں پائے جانے والے پولی فینولس بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے شوگر کی دوائیں کام کرتی ہیں۔ کھیرے میں پایا جانے والا پوٹاشیم دل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پوٹاشیم کی مدد سے پٹھوں، اعصاب اور گردوں کو خون بہتر طریقے سے چھاننے میں مدد ملتی ہے اور نتیجتاً دل تک صاف خون پہنچتا ہے اور تمام جسم صحت مند رہتا ہے۔ کھیرے میں موجود وٹامن اے، بی،سی ،کے ،میگنیز،کاپر اور پوٹاشیم جسم میں مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

اور جب آپ کا جسم اور اس کا مدافعتی نظام اچھی حالت میں ہو تو اس کی جھلک آپ کے بالوں ، ناخنوں اور جلد میں بھی نظر آتی ہے۔ مزید یہ کہ کھیرے میں سلیکا بھی بھرپور مقدار میں ہوتا جو بالوں اور ناخنوں کی نشو و نماکے لیے ضروری ہوتا ہے۔ناخن، جلد اور بال میں موجود کیراٹن کو بنانے کے لیے سلفر کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ سلفر بھی کھیرے میں موجود ہوتا ہے۔

Leave a Comment