چاکلیٹ کھانے والے خبردار رہیں .سائنسدانوں کا ہوشربہ انکشاف سامنے آگیا

admin

Updated on:

chocolate khane ke fayde aur nuksan

وظیفہ آن لائن آفیشل: طبی ماہرین نےچاکلیٹ کے شوقین اور بہت زیادہ چاکلیٹ کھانے والے لوگوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، ان کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں چاکلیٹ کا استعمال عارضہ قلب میں مبتلا کرسکتا ہے۔امریکن بیلر کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے حالیہ ہونے والی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چاکلیٹ کم مقدار میں کھانا دل اور انسانی جسم پر مثبت اثرات کا باعث بنتی ہے۔

محققین کا 3 لاکھ مریضوں پر تجربہ کرنے کے بعد کہنا تھاکہ چاکلیٹ کا بہت زیادہ مقدار میں استعمال وزن میں زیادتی اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کی وجہ بنتا ہے۔محققین نے مزید یہ بھی کہا کہ، چاکلیٹ میں موجود اس خاصیت جس میں سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ،سٹیرک ایسڈ، پولی فینول اور فلیوونائڈز ہوتے ہیں انسان کے دل کو مضبوط بناتے ہیں اور انسانی جسم کے لیے مطلوب اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔

Leave a Comment