گوشت کو پکانے سے پہلے نمک ضرور لگائیں ۔ سخت گوشت کو پکانے سے پہلے یہ 6 کام لازمی کرلیں تاکہ یہ جلدی گل سکے

admin

gosht ko namak lagane ke fayde

آج کل تقریبا سبھی لوگ قربانی کا گوشت فریزر میں رکھتے ہیں اور فریزر میں رکھنے کی وجہ سے گوشت بہت سخت ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پکاتے وقت اس کو بہت زیادہ دیر لگ جاتی ہے، اگر پریشر کُکر میں بھی آپ گوشت کو پکا رہے ہوتے ہیں تو اس میں بھی آپ کو بہت وقت لگ جاتا ہوگا . ایسے میں جانیئے کچھ ایسی مفید ٹپس جو جلد ہی سخت سے سخت گوشت کو بھی پکانے میں مدد دیتی ہیں۔

نرم کرنا:
گوشت کو کچھ دیر نکال کر باہر کھلا رکھ دیں اور ایک سخت چمچ یا بیلنے کی مدد سے اس پر ایک سے دو مرتبہ زور سے ماریں، اس طرح گوشت کافی حد تک نرم ہو جائے گا اور آپ کو بنانے میں آسانی ہوگی۔

چھری سے نشان لگائیں:
جمے ہوئےگوشت پر چھری کی مدد سے کٹ کا نشان لگالیں تاکہ یہ جلدی گل جائے گا اور کھانے میں بھی آسانی ہوگی۔

مصالحے :
جب گوشت نرم ہوجائے تو فوری اس میں مصالحے وغیرہ لگا دیں، اس طرح گوشت بہت ذائقہ دار بھی بنے گا اور مصالحوں کی تیزی سے گوشت جلدی گل بھی جائے گا اور آپ کو زیاہ دیر گلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نمک کا استعمال:
اگر آپ گوشت کو مصالحہ نہیں لگانا چاہتی تو پکانے سے پہلے اس میں تھوڑا سا نمک ضرور لگالیں، کیونکہ نمک گوشت میں موجود پانی جذب کر لیتا ہے اور پکنے سے پہلےہی گوشت کا ذائقہ بہتر بنا دیتا ہے۔

ہلکی آنچ:
گوشت کو بہت زیادہ تیز آنچ پر پکانے سے گوشت گلتا نہیں البتہ اس کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کو مزید پکانا پڑتا ہے اس سے بہتر ہے کہ آپ اسے ہلکی یا کم آنچ پر پکائیں۔

پکنے کے بعد کچھ دیر رکھ دیں:
گوشت کو پکانے کے فوراً بعد نہ کھائیں بلکہ اسے کچھ دیر کے لئے رکھ دیں اور پھر بعد میں کھائیں، یوں اس کے اندر موجود مصالحوں کے پانی کو گوشت میں اچھی طرح جذب ہونے کا وقت مل جائے گا اور اس کی وجہ سے اس کا ذائقہ بھی کافی اچھا ہو جائے گا۔

Leave a Comment