کیا آپ بھی چھوٹے اور گرتے ہوئے بالوں سے پریشان ہیں تو آج ہی یہ طریقہ استعمال کریں

admin

chote baal lambe karne ka tarika

اگر آپ کے بال چھوٹے ہیں یا گرتے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم آپ کو آج بال لمبے کرنے کا قدرتی اور انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں ۔بالوں کے معاملے میں زیادہ تر خواتین کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ ان کے بال لمبے، سلکی اور خوبصورت ہوں اس کے لئے وہ طرح طرح کے طریقے بھی اپناتی ہیں لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

بال خواتین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اس لئے سب ہی اس دوڑ میں آگے نکلنے کی کوشش کرتی ہیں ۔خاص طور پر نوجوان لڑکیاں، اگر آپ کو خوبصورت دکھنا ہے تو لازمی بات ہے کہ بال لمبے ،سلکی اور نرم ہونے چاہیئے ۔اگر چہرہ خوبصورت اور بال چھوٹے ہوں تو ظاہر ہے

آپ کی خوبصورتی بھی کم ہوجائے گی اور آپ اچھی نہیں لگیں گی اس لئے آج ہم آپ کو اس متعلق بتائیں گے تاکہ آپ دکھیں خوبصورت اور جوان۔ جلد بال بڑے ہوں گے اور خشکی بھی کم ہوگی اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس طریقے پر آپ کا کوئی خاص خرچہ بھی نہیں آئے گا اور آپ اس کو آسانی سے گھر پر تیار کر سکتی ہیں ۔۔۔اس ٹوٹکے کا با لکل بھی کوئی سائڈایفیکٹ نہیں ہے اور اس کی وجہ سے نہ ہی آپکی صحت کو کوئی نقصان ہوگا ۔اس نسخے کے اجزاء درج ذیل ہیں ۔۔۔۔

اجزاء
آملہ کا تیل
زیتوں کا تیل
بادام کا تیل

ترکیب اور استعمال:
آملہ، زتیون اور بادام کا تیل ہم وزن لے کر اس تیل کو گیارہ دن دھوپ میں رکھ لیں، اس کو ہر روز ہلاتے رہیں اور اس کے بعد اس کا استعمال شروع کردیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس تیل کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں، اور صبح کسی بھی شیمپو سے نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ایک ہفتے کے اندر اندر آپ فرق خود محسوس کریں گی کہ آپ کے بال لمبے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اس تیل کو لازمی ایک ہفتے تک مسلسل استعمال کرنا ہے ۔اگر آپ کو اس طریقے سے فرق نہیں پڑتا تو آپ سرسوں کا تیل اور انڈے میں دہی اچھے طریقے سے مکس کرکے اس کو بالوں میں لگائیں اس سے بھی آپ کے بال، لمبے اور نرم و ملائم ہوجائیں گے۔

Leave a Comment