Dua Ki Qabooliyat – Kis Ki Dua Qabool Hoti Hai

admin

Dua Ki Qabooliyat - Kis Ki Dua Qabool Hoti Hai

قرآن پاک میں اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد مبارک ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ
” بے شک اللہ تعالی اور اس کے تمام فرشتے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ) پر صلوۃ بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! تم بھی ان ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) پر صلوۃ اور خوب سلام بھیجو ۔”

10 Badiyan Ka Phool Benefits – Badiyan Ka Phool Ke Fayde

اللہ رب العزت خود بھی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود اور سلام بھیجتا ہے اور اللہ رب العزت کے فرشتے بھی نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود اور سلام بھیجتے ہیں ۔ اللہ رب العزت نے ایمان والوں کو بھی نبی کریم، خاتم النبیین، رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔

جب بھی کوئی شخص نبی کریم، خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود اور سلام بھیجتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس پر 10 بار اپنی رحمت نازل فرماتا ہے ۔ اس کے 10 درجات بلند کرتا ہے اور اس کی 10 خطائیں بھی معاف کر دی جاتی ہیں ۔ اگر کوئی شخص ایک مرتبہ نبی کریم، خاتم النبیین ،حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود بھیجتا ہے ۔

تو اللہ رب العزت کے فرشتے اس شخص کے لئے 70 بار دعائے رحمت کرتے ہیں ۔ قیامت کے دن نبی کریم ،خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے سب سے زیادہ قریب وہ انسان ہوگا جو نبی کریم ،خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر سب سے زیادہ درود پاک بھیجتا ہوگا ۔ نبی کریم، راحۃ العاشقین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم درود شریف پڑھنے والوں کی قیامت کے دن شفاعت بھی فرمائیں گے ۔

کوئی بھی مسلمان جب دس بار شام کو اور دس بار ہی صبح کو ، نبی کریم، رحمۃ اللعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام بھیجے گا تو نبی کریم، رحمت العالمین ، صاحب الجود والکرم، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم قیامت والے دن اس شخص کی سفارش کریں گے ۔درود شریف کو کثرت سے پڑھنے سے دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔

اگر کوئی شخص درود شریف نہیں پڑھتا تو پھر وہ اللہ رب العزت کے غضب میں مبتلا ہوجایا کرتے ہیں۔ جن لوگوں کو دونوں جہانوں میں رسوا کہا گیا ہے. ان میں ایک شخص وہ بھی ہے جس کے سامنے نبی کریم، رؤف الرحیم ،حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا اسم مبارک لیا جائے اور وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم وسلم پر درود و سلام نہ بھیجے ۔

حضرت جبرائیل امین علیہ السلام نے ایسے شخص کے لیے ہلاکت کی بھی دعا فرمائی ہے جو نبی کریم، خاتم النبیین ،حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا نام لینے پر ان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام نہیں پڑھتا ۔ جو بھی شخص درود و سلام نہیں پڑھتا اسے حدیث شریف میں بخیل کا لقب دیا گیا ہے ۔ جو شخص درود شریف پڑھنا بھول جائے گا وہ دراصل جنت میں جانے کا راستہ بھول جائے گا ۔

اور جو شخص درود و سلام نہیں پڑھتا اس کی کوئی بھی دعا کسی بھی صورت قبول نہیں ہوتی ۔
اللہ رب العزت کی بے شمار برکتیں، رحمتیں اور راحتیں ہوں ہمارے نبی کریم، خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی آل اور اولاد پاک پر ۔

Leave a Comment