اگر کوئی اغوا ہو گیا ہو یا گھر سے بھاگ گیا ہو ، یا کسی کا کچھ پتہ نہ چلتا ہو کہ وہ کہاں ہے؟ اور کس حال میں ہے؟ تو اپنے مکان کے کسی گوشے میں اکیلے بیٹھ کر یہ آیت مبارکہ پڑھیں
(وَ وَجَدكَ ضَآلا فَهدٰى۪(۷) وَ وَجدَكَ عَآىلا فَاَغْنی (۸))
(پ30 ، الضحیٰ آیت نمبر : 7 ، 8)
اس آیت مبارکہ کو تنہائی میں بیٹھ کر نو سو نوے (990) مرتبہ پڑھنا ہے ۔ اس کے اول اور آخر میں 11 ، 11 بار درود ابراہیمی یا کوئی اور درود پاک ضرور پڑھ لیں ۔ اس کے بعد ایک بار پوری سورۂ والضحیٰ پڑھیں اور پھر اللہ رب العزت کے حضور انتہائی درد بھرے انداز اور خشوع و خضوع کے ساتھ دعا مانگیں ۔ اِن شاءَ اللہ تعالیٰ جو چلا گیا ہے وہ بہت جلد لوٹ آئے گا ، جو اغواء ہوگیا ہے بہت جلد ان شاءاللہ تعالیٰ واپس مل جائے گا۔
کسی کی گھر واپسی کے لیے درج ذیل وظیفہ بھی اکسیر اور بہت مفید ہے۔ نمازِ عشا کے بعد اکتالیس(41) مرتبہ “ سورۂ والضحیٰ “ مع بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے پڑھ کر کھڑے ہو کر اپنے مکان کے 2 گوشوں میں اذان کہیں اور 2 گوشوں میں تکبیر کہہ کر اس شخص کی واپسی کے لئے دعا مانگیں ۔ ایک ہفتہ کے اندر اندر اِن شاءَ اللہ تعالیٰ جانے والا واپس آجائے گا اور گمشدہ گھر لوٹ آئے گا ۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی وظیفہ کرتے وقت اول اور آخر میں 11، 11 بار درود شریف ضرور پڑھیں ۔
جو شخص یہ وظیفہ کرے گا وہ کسی کا کبھی بھی محتاج نہ ہو گا ۔ جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھ لے گا اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا اور نہ ہی وہ شخص کبھی کسی کا محتاج ہی ہو گا ۔ اِن شاءَ اللہ تعالیٰ
(مشکاۃ ، 1 / 409 ، حدیث : 2181)
وہ وظیفہ جس کی برکت سے زہر اثر نہیں کرتا ۔ وہ وظیفہ درج ذیل ہے۔
بِسْم اللہ الذِیْ لَا یَضُر مَعَ اسمِه شَیْئ فِی الْاَرضِ ولَا فِ السمَآءِ وَھوَالسمِیْع الْعَلِیم
اس دعا کو زبانی یاد کر لیں ۔ اور ہمیشہ یہ دعا پڑھ کر ہی کھانا کھائیں اور پانی بھی پئیں ۔ یعنی کچھ بھی کھانے پینے سے پہلے یہ دعا ضرور پڑھ لیا کریں تو اِن شاءَ اللہ زہر کا اَثر ختم ہو جائے گا اور زہر آپ کو کسی قسم کا کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ (جنتی زیور ، ص579)
حضرت خوا جہ کلیمُ اللہ صاحب رحمۃُ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ محتاجی، ادائے قرض اور فاقہ دور کرنے کے لیے سورہ واقعہ کو بعدِ نماز مغرب ضرور پڑھا کریں ۔ (جنتی زیور ، ص597)
گم شدہ چیز کے ملنے کے لیے یہ وظیفہ ضرور کریں ۔چالیس بار سورۂ یٰسین سات دن تک مسلسل پڑھیں ۔ اول اور آخر میں درود ابراہیمی ضرور پڑھیں ۔
بخار سے شفا کے لیے درج ذیل وظیفہ پڑھیں۔ کتنا بھی پرانا بخار ہو گا صرف چند دنوں میں ہی اتر جائے گا ۔
جس کسی کو بخار ہو وہ سات بار یہ دعا پڑھ لے ان شاءاللہ تعالیٰ بہت جلد شفا حاصل مل جائے گی : بِسْمِ اللہ الْکَبِیرِ اَعُوذُ باللہ الْعظِیمِ مِن شَرِ عرْقٍ نَّعارٍ و مِنْ شَر حَرِ النارِ۔ (مستدرک حاکم ، 5 / 592 ، حدیث : 8324) (10) وظیفہ کرتے وقت اول اور آخر میں 11 ، 11 مرتبہ درود ابراہیمی ضرور پڑھیں ۔