ہری پیاز جس کو تمام لوگ اپنے کھانے میں شامل کرتے ہیں آج اس کے فوائد جانئے

admin

hari pyaz khane ke fayde in urdu

سبز پیاز پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔اس پیاز کے ساتھ اس کے پتے بھی ہوتے ہیں۔ یوں تو ہر پتے والی سبزی کے بےشمار فائدے ہیں اور ان میں موجود اجزاء ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں ایک بہت بڑا کردارادا کرتی ہیں۔ پتے والی سبزیاں نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ یہ اچھی صحت کی ضامن بھی ہیں۔

ہری پیاز میں بھی وہ تمام اجزاء شامل ہیں جو ہمارے جسم کو تندرست رکھنے میں مددگار ہے۔ ہری پیاز میں وٹامن،سی، آئرن، پروٹین،کاربوہائیڈریٹس ،فاسفورس،سلفر اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔پتوں والی سبزیاں ہمارے منہ کی بو کو دور کرنے کے لئے مفید ہوتی ہیں اس کے علاوہ دانتوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔

سبز پتوں والی سبزی سے آنکھوں کی روشنی بھی تیز ہوتی ہے اور آنکھوں میں موتیا کی شکایت سے بھی بچا جا سکتا ہے۔سبز پتوں والی سبزیوں میں ہری پیاز کے علاوہ ،پالک، ساگ، میتھی وغیرہ شامل ہیں۔آپ اپنی غذا میں ان سبزیوں کا استعمال ضرور کریں۔کوشش کریں کہ اپنی غذا کو متوازن ہو ۔ متوازن غذا آپ کی صحت کو تو بہتر بناتی ہی ہیں لیکن اس سے آپ کی عمر میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور آپ کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ہری پیاز کے فوائد:
٭ منہ کی بدبو کو ختم کرتی ہے
۔٭ قبض سے نجات دیتی ہے
۔٭ گیس کا خاتمہ ہوتا ہے
۔٭ غذا کو زود ہضم بنانے میں مدد دیتی ہے۔
٭ہیضہ سے محفوظ کرتی ہے۔
٭ کولیسٹرول لیول کو نارمل رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
٭ جوڑوں کے دردوں میں آرام دیتی ہے۔
٭ نزلہ و زکام سے بچاتی ہے۔
٭ حلق کی بیماریوں اورکھانسی سے نجات دلاتی ہے۔
٭ جگر کے لئے مفید ہے۔
٭ داغ دھبوں اور دانوں سے جلد کو محفوظ رکھتی ہے۔
٭ معدے کی جلن سے سکون ملتا ہے۔
٭ دل کے امراض سے بچاتا ہے۔
٭ آنکھوں کے لئے بھی یہ سبزی مفید ہے ۔
٭ہر طرح کی موسمی بیماریوں سے ہمیں محفوظ رکھتی ہے۔
٭ بلڈ شوگر میں واضح کمی لاتی ہے
۔٭ بڑی آنت کے کینسر سے بچاتی ہے۔
٭ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔٭بھوک کی کمی کو ختم کرتا ہے۔
٭ تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔
٭ دماغ کو سکون پہنچاتا ہے

Leave a Comment