اگر آپ بھی شیشے پر پڑنے والے سکریچ سے پریشان ہیں تو یہ کام کریں

admin

sheeshe se scratch kese khatam karen

شیشے پر پڑنے والے سکریچ جہاں اس کی چمک دمک کو متاثر کرتے ہیں ۔اس آرٹیکل میں ہم شیشے سے سکریچ دُور کرنے کے اور اُس میں نئے جیسی چمک واپس لانے کے کچھ طریقے ذکر کریں گے جو اصل میں کام کرتے ہیں۔

نمبر 1) ٹوتھ پیسٹ

ٹوتھ پیسٹ صرف دانتوں کو ہی نہیں چمکاتی بلکہ آپ اس سے شیشے اور گاڑی وغیرہ کی باڈی پر پڑنے والے چھوٹے چھوٹے سکریچ آسانی سے ختم کر سکتے ہیں، شیشے پر تھوڑی ٹوتھ پیسٹ مل کر اسے خُشک ہونے دیں اور خُشک ہونے پر صاف کپڑے سے آہستہ آہستہ رگڑ کر اسے صاف کر دیں۔

نمبر 2 )ناریل کا تیل
ناریل کا تیل فریج میں رکھ کر اسے جما لیں اور پھر اسے شیشے پر لگا کر کپڑے سے شیشہ آہستہ آہستہ صاف کریں اس سے بہت اچھے نتائج ملیں گے۔

نمبر 3 )برف کے ساتھ
شیشے پر سکریچ کی صُورت میں اسے فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اس پر برف ملیں اس سے بھی شیشے کے سکریچ دُور ہو جائیں گے۔

نمبر 4) بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈے میں تھوڑا پانی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو شیشے پر مل کر ٹشو یا صاف کپڑے سے شیشے کی صفائی کرنے سے شیشہ بالکل نئے جیسا ہو جاتا ہے۔

نمبر 5 )سرکہ
سفید سرکہ بہت سی چیزوں کو صاف کرنے کے لیے بہترین ٹوٹکا ہے سرکے میں تھوڑا سا بیکینگ سوڈا شامل کریں اور اس سے شیشے کی صفائی کریں اس سے بھی بہت اچھے نتائج ملیں گے۔

نمبر 6) بے بی آئل
بہت سے لوگ شیشے کے سکریچ ختم کرنے کے لیے بے بی آئل کو ترجیح دیتے ہیں اور واقعی بے بی آئل سے شیشے کی بہترین صفائی ہوتی ہے۔

نمبر 7) مسٹرڈ پاوڈر اور سرکہ

مسٹرڈ پاوڈر اور سرکے کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو روئی کے ساتھ شیشے کے اوپر دائرے کی شکل میں آہستہ آہستہ رگڑیں سکریچ نظر آنے بند ہو جائیں گے۔

Leave a Comment