How to Lighten Dark Elbows and Knees Fast in One Week

admin

Updated on:

How to Lighten Dark Elbows and Knees Fast in One Week

بعض عورتیں میک اپ کرتے ہوئے کہنیوں کونظر انداز کردیتی ہیں ۔کہنیوں میں سیاہ دھبے یا میل ہاتھوں اور بازؤں کا حسن غارت کر دیتے ہیں ۔اس کے لئے آپ لیموں کے رس کا استعمال باقاعدگی سے کریں ۔ لیموں کا رس کہنیون پر لگانے سے یہ سفید اور نرم ہوجاتی ہیں ۔ کہنی کی سخت جلد کو ملائم بنانے کے لئے بادام کا پاؤڈر بنا کر اس میں تھوڑا لیموں کا رس ملا دیں، اس کے بعد کہنی کا مساج کریں ، کچھ دیر بعد کہنی کو نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ چند دن کی محنت سے کہنی کی رنگت نکھر جائے گی

کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید نسخے

کہنی کے دھبے دور کرنے کے لئے لیموں کاٹ کر اس کا رس نکال کر الگ کرلیں اور چھلکوں میں آدھا چائے کا چمچ دودھ ڈال کر کہنی پر خوب رگڑیں ۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی آپ کی کہنیاں نرم وملائم اور صاف ہوجائیں گی

ایک چھوٹا چائے کا چمچ وٹامن ای میں گلیسرین، ایک چھوٹا چائے کا چمچ لیموں کا رس، چار کھانے کے چمچ دودھ شامل کریں اور اس کا پیسٹ بنالیں ۔ پھر اس پیسٹ کو کہنیوں پر پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اور اس کے بعد اپنی کہنیوں کو تازہ پانی سے دھو کر خشک کرلیں ۔ آپ کی کہنیوں کے داغ دھبے اس پیسٹ کے استعمال سے غائب ہوجائیں گے ۔

ایک چائے کے چمچ ناریل کے تیل میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بھی کہنیاں خوبصورت اور بے داغ ہوجاتی ہیں ۔

کہنیوں پر سرسوں کے تیل کا مساج ان کی خوبصورتی اور رعنائی میں اضافہ کرتا ہے اور ان پر پیدا ہونے والی خشکی کو دور کرکے کہنیوں کو بدنما ہونے سے بچاتا ہے ۔

گلیسرین میں عرق گلاب کی مناسب مقدار شامل کرکے لگانے سے آپ کی کہنیوں سے سیاہ داغ دھبے دور ہو جائیں گے

سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال بھی آپ کی کہنیوں کو نرم و ملام احساس بخشتا ہے اور انہیں کھردرا اور خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے

Leave a Comment