جنت میں جانے کا بہترین اور آسان راستہ.آپ بھی جانیں

admin

jannat mein le jane wale aamal

اللہ تعالی کے بابرکت نام اور صفات جن کی پہچان ہی اصل توحید ہے کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ہی اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہو سکتی ہے ۔ عقیدہ توحید کو سمجھانے اور پہنچانے کی خاطر ہی اللہ تعالیٰ نے انبیاء و رسل کو مبعوث فرمایا اور آسمانی کتابیں بھی نازل فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ کے ناموں اور صفات کے حوالے سے توحید کو توحید الاسماء والصفات کہا جاتا ہے ۔

قرآن اور احادیث مبارکہ میں بھی اسماء الحسنی کو پڑھنے اور ان کو یاد کرنے کی بے شمار فضیلتیں بیان کی گئی ہے ۔ کسی بھی اچھی چیز کو اپنی ذندگی کا حصہ بنانے اور اپنانا انسان کے لیے فائدہ ہی فائدہ ہے ۔ ان اسماء الحسنیٰ کا بہترین وظیفہ ہی ان کے ساتھ تعلق ہے ۔

قرآن میں ہے کہ ان ناموں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کو پکارو اور انہی ناموں کے ساتھ اس کی رحمت کو جوش میں لائیں ۔حدیث مبارکہ سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان ناموں کو یاد کرنا اور ان کو پڑھنا باعث برکت اور رحمت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ جنت میں داخلے کا سبب بھی ہے ۔

مسلم شریف اور بخاری شریف کی احادیث کے مطابق اللہ تعالیٰ کے ننانوے (99) نام ہیں ۔ جس نے بھی ان ناموں کو محفوظ کیا ،ان کو یاد کیا ، ان کی حفاظت کی ، وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ ان ناموں کو یاد کرنا ، انہیں پڑھتے رہنا ، ان ناموں کا مذاکرہ کرنا ان ناموں کو اپنی زندگی میں محسوس کرنا یہ ایک انتہائی پسندیدہ عمل ہے ۔ اس لیے تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ ان ناموں کا مطلب اور ان کے ذریعے اللہ سے تعلق کو مضبوط کرنے کا طریقہ سیکھیں ۔ اللہ تعالیٰ کے جو 99 نام ہیں یہ بھی حدیث مبارکہ میں بیان ہوئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام ہیں تو زیادہ لیکن اگر کوئی یہ ننانوے نام بھی یاد کرلیتا ہے تو اس کے لیے بھی جنت ہی ٹھکانہ ہے ۔ ان اسمائے الحسنی کے تقاضا یہ ہے کہ یہ ہمارے زندگی سے مطالبہ کرتے ہیں ان تقاضوں کو پورا کیا جائے تو ہی جنت میں جانے کا سبب بنے گا ۔ جو مسلمان ان ناموں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتے ہیں۔

ان اسمائے حسنیٰ کا واسطہ دے کر ان کو ذریعہ بنا کر اللہ رب العزت سے سوال کرتے ہیں تو اللہ اس شخص کی دعا قبول فرماے گا اور یہ اللہ سے قرب کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس دنیا میں آزمائش کیلئے بھیجا ہے تا کہ انسان کو طرح طرح کی آزمائش کے دوران اسے مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسے وقت میں بہت سارے انسان مشکلات سے گھبرا کر راستے سے بھی بھٹک جاتے ہیں اور انسان بھول جاتا ہے کہ یہ صرف اور صرف اللہ کی جانب سے لیا جانے والا امتحان ہے اور اس کا صلہ بھی صرف اللہ تعالیٰ ہی دے گا۔

Leave a Comment