اگر امتحان سر پہ ہوں اور آپ پڑھا ہوا سبق بھول جاتے ہو تو یہ وظیفہ پڑھ کر دیکھیں

admin

hafza tez karne ka wazifa in urdu

سورۂ بینہ پڑھ کر یرقان اور برص (یعنی کوڑھ اور پیلیا) کے مریض پر دم کریں اور اس سورہ مبارکہ کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ کھانے پر دونوں وقت یہ سورۃ مبارکہ کسی صحیح خواں (یعنی دُرُست پڑھنے والے) سے پڑھوا کر دم کر کے مریض کو وہ کھانا کھلا دیں۔ ان شاءاللہ تعالیٰ اس وظیفہ کے پڑھنے سے اس مرض سے بہت جلد نجات مل جائے گی ۔
وسعت رزق کے لیے :“ یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ “ 500 بار اول اور آخر میں درود ابراہیمی 11 ، 11 بار، بعد نمازِ عشا قبلہ رُو ہو کر باوضو بیٹھ کر، سر ایسی جگہ ہو کہ آسمان اور سر کے درمیان کوئی اور چیز حائل نہ ہو ، یہاں تک کہ سر کے اوپر ٹوپی بھی نہ ہو ۔ اس کو پڑھا کریں اس سے ان شاءاللہ رزق میں کشادگی اور وسعت پیدا ہو گی ۔

تلاشِ مَعاش کے لیے سورۂ اخلاص کو بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ 1 ہزار 1 مرتبہ ، اول اور آخر سو سو مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ رب العزت کے حضور التجا کریں ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ بہت جلد کوئی نہ کوئی ذریعہ روزگار پیدا ہو جائے گا ۔
جو کوئی بھی ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھے گا اس کو اور اس کے گھر والوں کو کبھی فاقہ نہیں ہوگا۔ اِن شاءَ اللہ تعالیٰ
(مشکاۃ ، 1 / 409 ، حدیث : 2181)
حضرت خواجہ کلیمُ اللہ صاحب رحمۃُ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ فاقہ دور کرنے کے لیے اور ادائے قرض کے لیے سورہ الواقعہ کو بعد نماز مغرب پڑھا کرو ۔ (جنتی زیور ، ص597)

بند ذہن کو کھولنے کے لئے ہر روز 41 مرتبہ پڑھ کر پھر سبق پڑھنا شروع کیا کریں ان شاءاللہ تعالیٰ جو پڑھا ہو گا وہ کبھی بھی نہیں بھولے گا ۔
اِلٰہِیْ اَنْتَ اِلٰهٌ عالمٌ وانَا عَبْدُكَ جَاھِلٌ

اَسْئَلُكَ اَنْ تَرْزُقنیْ عِلْمًا نافِعًا وفَھْمًا کَامِلا

وطَبْعًا زَکِیا وَّقَلْبًا صَفِیا حَتی اَعْبُدَكَ وَلَا تُھْلکُنِی

بِالْجَھَالَةِ بِرَحْمَتِكَ یَآ اَرْحَمَ الراحِمِیْنَ

چوری سے محفوظ رہنے کے لیے سورۂ التوبہ کو لکھ کر اپنے مال و دولت (یعنی سامان )میں رکھ دیں ۔ اِن شاءَ اللہ تعالیٰ مال و دولت چوری ہونے سے محفوظ رہے گا ۔

Leave a Comment