غذائیت اور انرجی سے بھرپور لڈو جو آپ کو گرمی میں ٹھنڈا رکھیں ۔

admin

jismani energy barhane ka tarika

گرمی کا موسم آتا ہے تو سب کا انرجی لیول ڈاؤن ہو جاتا ہے، گرمی کی شدت، لو، پسینہ ، لوڈشیڈنگ، اس کی وجہ سے ہر ایک بیزار اور تھکا ہوا نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ گرمی میں پسینے کی وجہ سے ہمارے جسم سے نمکیات کا اخراج ہوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے ہمارے جسم سے الیکٹرولائٹ بھی کم ہوتے جاتے ہیں۔اس کی وجہ سے جسم میں تھکاوٹ کا احساس، کمزوری، سستی اور جسم میں درد بڑھ جاتا ہے۔

تو ایسے میں سب سے پہلے اپنے آپ کو ہائیڈریٹ کرنا ضروری ہے۔ تاکہ پانی کی کمی نہ ہو، اس کے بعد غذا میں ایسی چیزوں کا استعما ل کیا جائے جو کہ ہلکی بھی ہوں اور کھانے میں زیادہ بھاری پن بھی محسوس نہ ہو۔ اس کے ساتھ زود ہضم بھی رہیں، اور جلدی تیار بھی ہوجائیں اور بجٹ پر بھی اثرانداز نہ ہوں۔ تو آپ کی توانائی بحال کرنے کے لئے ایسے لڈو کی ترکیب لے کر آئے ہیں جو تاثیر میں زیادہ گرم بھی نہیں ہیں، لیکن غذائیت میں بھرپور اور جسم کو ٹھنڈا رکھتے ہیں ، اس کے لئے ہمیں مندرجہ ذیل چیزیں چاہیے:

آٹا(گیہوں کا)۔۔۔ 1 کپ
دیسی گھی ۔۔۔4 کھانے کے چمچ
ناریل۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
پستہ۔۔۔ حسبِ ضرورت
چارمغز۔۔۔ حسبِ ضرورت
خشخاش۔۔۔ 1 چائے کا چمچ
سونف۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
شکر یا مصری۔۔۔ آدھا کپ
الائچی پاؤڈر۔۔۔ 1 چائے کا چمچ

ترکیب:

آٹے میں گھی ڈال کر بھون لیں، جب اس میں سے خوشبو آنے لگے اور کچا پن دور ہو جائے تو اس کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں، گرائنڈرمیں سونف، خشخاش،شکر یا مصری، الائچی پاؤڈر ڈال کر پیس لیں، اب یہ سب چیزیں اور میوے کوٹ لیں یا چاہیں تو پیس لیں اور آٹے کے ساتھ ملا دیں۔ مصری یا شکر کا شیرہ بنا کر بھی ملایا جا سکتا ہے اس سے لڈو بنانے آسان ہوں گے۔ اب یہ سب چیزٰیں ملا کر اس میں ہلکا سا گھی یا تیل اور ٹپکا لیں تاکہ لڈو آسانی سے بن سکیں۔ اب ان تمام چیزوں کو ہاتھ سے دبا کر لڈو بنا لیں اوراس آسان اور سستے نسخے سے لطف اندوز ہوں۔

Leave a Comment