وزن میں کمی اور دل کی اچھی صحت کے لیے کاجو بے حد مفید ہیں

admin

kaju khane ke fayde aur nuksan in hindi

کاجو کے فوائد تو بے انتہا ہیں۔ کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں صحت سے متعلق بے شمار فائدے موجود ہیں اس میں قُدرتی طور پر وٹامنز، معدنیات، غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بے حد مفید ہیں خاص طور پر دل کی اچھی صحت اور وزن میں کمی کے لیے کاجو بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

کا جو کے فوائد میں غذائی اور طبی دونوں فائدے ہی پائے جاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ کاجو کھانے سے کولیسٹرول میں بھی کمی آتی ہے اور یہ فالج کے خطرے سے بھی بچاتا ہے۔ اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ کاجو کا مِلک شیک، کاجو کی مٹھائی،اس کا حلوہ وغیرہ

قلبی امراض کو روکتا ہے:
یہ ہمارے دل کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے کاجو ضروری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس ،پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس میں اولیک ایسڈ ،فائٹو سٹیرولز ،فینولک مرکبات دل کی صحت کے لیے ہوتا ہے اور خون کی شریانوں کو مضبوط کرتا ہے۔

بلڈپریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے:
یہ معدنیات اور صحت مند غیر سیر شدہ چکنائیوں جیسے پوٹاشیم، میگنیشیم اور ایل ارجینین سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ آپ کے خون کی نالیوں کو پھیلا کر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آنکھوں کی صحت کے لیے مفید:
اس میں لیوٹین اور زیکسینتھین ہوتے ہیں جو کہ اینٹی آکسیڈنٹس ہیں۔ جو آنکھوں کو( یو وی) شعاعوں سے بچاتے ہیں ۔اینٹی آکسیڈینٹ قدرتی طور پر آنکھوں میں موجود ہوتے ہیں اور نقصان پہنچانے والی روشنی کے خلاف ایک ضروری دفاع ہے۔ موتیا بند ہونے کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

Leave a Comment